بائیس رجب کے کونڈوں کی حقیقت
سوال: مجھے 22٫23 رجب کے کونڈوں کے متعلق کچھ بتائیں؟
جواب: رجب کے کونڈے اور ان کے پس منظر میں سیدنا جعفر صادقؒ کی طرف منسوب قصے سراسر کھڑے ہوئے واقعات ہیں، جن کا دین اور ثواب سے دور کا بھی تعلق نہیں، نہ سیدنا جعفر صادقؒ اس تاریخ میں پیدا ہوئے اور نہ اس تاریخ میں وفات ہوئی اور ہی مذکورہ تاریخ میں ان سے متعلق کوئی واقعہ پیش آیا۔
بعض مؤرخین کے مطابق مذکورہ تاریخ میں صحابی رسولﷺ کاتب ولی سیدنا امیر معاویہؓ کی وفات ہوئی اور دشمنانِ صحابہ ان کی وفات کی خوشی میں کونڈے پکارتے ہیں، مگر سادہ لوح عوام کو بے خبر رکھنے کیلئے سیدنا جعفر صادقؒ کی جانب ان کی نسبت کرتے ہیں اور پیس پر وجود صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف اپنے بغض اور دشمنی کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر صورتِ حال ایسی ہی ہو تو کونڈے پکانا فقط ایک رسم ہی نہیں بلکہ قبیح ترین فعل ہو گا، جس سے بچنا ہر صاحب ایمان کے لیے لازم ہے۔
(اشرف الفتاویٰ: صفحہ، 66)