شیعہ مناظر کےاعترافات کی حقیقت! - سنی شیعہ مناظرے | دفاع…

شیعہ مناظر کےاعترافات کی حقیقت!

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

 یہ ہے جناب دی گریٹ صحیح بخاری ، اصحح الکتب بعد از کتابِ باری ، زینت الماری ۔ اس میں خود رسول اللہ ﷺ مشہور منافق عبداللہ ابن ابی کیلئے اپنے صحابی کا لفظ فرما رہے حالانکہ وہ منافق تھا۔ یہاں واویلا مچایا جا رہا ہے کہ بس یہ اقرار کرو کہ ابن سباء حضرت علی ع کا صحابی تھا اگلی حقیقت سے بھاگ رہے ہیں جناب کہ آگے بھی کچھ ہے۔  صحابی تھا مگر کفر و غلو کی طرف جا نکلا ۔ جب کفر و غلو کی طرف جا نکلا تو بھیا کاہے کی صحابیت ، فقط ساتھ وقت گزارنے کی ۔

 ہمارا موقف لینا ہے لیکن لکھوانا وہ ہے جو خود کو سوئٹ کرے ، واہ واہ ۔ کمال ۔ سو ابن سباء حضرت علی ع کے اصحاب میں سے تھا لیکن ویسا ہی تھا جیسے رسول اللہ کے اردگرد کچھ منافق اور کفر چھپا کر رسول اللہ کی صحبت اختیار کرنے والے صحابی تھے ۔

  اب دلائل کی طرف چلیئے اور اپنے مشہور زمانہ دعویٰ پر دلائل لائیے۔

♦️دعوی اہل سنت♦️

شیعہ اثناعشریہ کے بعض اہم عقائد سیدنا علی خلیفہ بلافصل، وصی رسول اللہ، عقیدہ امامت، خلفائے ثلاثہ سمیت 99.99 فیصد صحابہ کرام پر الزام بازی اور تبرہ ۔(معاذ اللہ) اور عقیدہ رجعت (نبی اور ائمہ اہل بیت کی دوبارہ دنیا میں واپسی) ان سب عقائد کا موجد عبداللہ ابن سبا یہودی ملعون ہے۔

  جعفر صادق: بالفرض میرے پاس اگر دلائل نہیں ہیں تو گفتگو شرائط، اعترافات اور اصحاب سیدنا علی تک پہنچانے کے لئے مجھے اتنے جتن کیوں کرائے ہیں؟ 

 آپ کا یہ اعتراف ہی چاہئے تھا کہ ابن سبا أصحاب سیدنا علی میں شامل تھا۔ ۔ خوامخواہ  اتنی ضد کرتے رہے ، اورسب ممبرز کا  وقت ضایع کیا! 

  میرا مؤقف اہل سنت کا واضح موقف ہے جو اوپر موجود ہے۔میرا دعویٰ بھی واضح ہے جو اوپر موجود ہے۔

آپ کا موقف ⬅️ مختلف آراء ہیں۔ کچھ ابن سبا کو  افسانہ سمجھتے ہیں۔کچھ کے نزدیک وہ ایک حقیقت ہے اور ابن سبا کے عقائد بھی شیعہ عقائد جیسے ہوسکتے ہیں اور ان عقائد کا راوی ہونا بھی ممکنات میں سے ہے۔

جواب دعوی ⬅️ مبہم عقائد کو کھل کر تسلیم کرنے میں بھی شرمساری۔۔۔  

   گفتگو شروع ہوتے ہی میری طرف سے بار بار بتایا جاتا رہا ہے کہ جمعرات سے میں وقت نکال کر گفتگو کر سکتا ہوں ، اس کے باوجود صرف آپ کی بے صبری اور بے چینی کو دیکھتے ہوئے جیسے ہی وقت ملتا ہے جوابات کا سلسلہ شروع کردیتاہوں۔۔ آج بھی کہہ چکا ہوں کہ  یہ اعترافات کرانے کے بعد دس بجے دعوی کے حق میں دلائل کی شروعات ہوگی تو پھر بھی اس طرح کی بچگانہ حرکتیں کرنا اور بچے کی طرح کھلونا ابھی چاہئے کی رٹ کرکے رونا دھونا کیوں مچایا ہوا ہے؟

اگر شیعیت کے عقائد کا بانی ابن سبا نہیں ہے تو ایسی بدحواسی اور پریشانی کیسی کہ شرائط سے لیکر جواب دعویٰ  اور چند اعترافات تک قلابازیاں کھاتے رہے ہیں۔

خیر۔۔۔۔ انتظار فرمائیں۔۔ دس بجے حاضر ہوتا ہوں۔شرائط کی پابندی لازمی ہے۔ دوبارہ پڑھ لیں۔ ابھی تک آپ نے دو    شرائط پر  بالکل عمل نہیں کیا۔

1: مہذب زبان کا استعمال ۔ 

2: جب جسے وقت ملے گا اپنے ٹرن میں جواب دے گا۔

مزید شرائط کی خلاف ورزی میرے دلائل کے بعد متوقعہ ہے۔میں نے دو دن شرائط پر فضول ضایع نہیں کئے ہیں۔ انہیں تسلیم کیا ہے تو پابندی بھی کریں۔

لمبی تحریریں نہ رکھی جائیں!! شیعہ  کے جوابات سے کئی گنا کم جوابات کے باوجود  رانا سعید شیعہ کا رونا  دھونا شروع 

 رانا محمد سعید شیعہ : لمبی لمبی تحریریں۔۔۔۔ فائدہ آنے کا نہیں ۔ فقط یہ باور کرانے کی کوششیں کہ میں ہی سب کچھ ہوں ۔ حالانکہ صرف پانی میں مدھانی ڈالے ہوئے ہیں ۔اب دلائل کی طرف آئیے اور اس دعویٰ پر دلیل دیجئے۔

⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️

♦️دعوی اہل سنت♦️

شیعہ اثناعشریہ کے بعض اہم عقائد سیدنا علی خلیفہ بلافصل، وصی رسول اللہ، عقیدہ امامت، خلفائے ثلاثہ سمیت 99.99 فیصد صحابہ کرام پر الزام بازی اور تبرہ ۔(معاذ اللہ) اور عقیدہ رجعت (نبی اور ائمہ اہل بیت کی دوبارہ دنیا میں واپسی) ان سب عقائد کا موجد عبداللہ ابن سبا یہودی ملعون ہے۔


صفحہ 3 از 3