شیعہ مناظر کےاعترافات کی حقیقت! - سنی شیعہ مناظرے | دفاع…

شیعہ مناظر کےاعترافات کی حقیقت!

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

اب آخری بار پوچھ رہا ہوں۔ اچھی طرح غور و فکر کر کے اپنا وہ مؤقف/نظریہ بتائیں جو آپ کے نزدیک حق ہے۔ظاہر ہے مختلف آراء میں سے کوئی ایک مؤقف ہی درست ہوگا۔ وہ درست مؤقف  کونسا ہے؟ تاکہ اسے آپ کا اعتراف سمجھ لیا جائے۔

میری گفتگو آپ سے ہو رہی ہے۔۔۔ مجھے ایک مؤقف بتائیں جو آپ کے نزدیک سچا ہے۔ اس وقت آپ نے اپنے ہی اعترافات کو مشکوک بنادیا ہے۔مجھے کلیئر کریں کہ ابن سبا پر خود آپ کس مؤقف سے متفق ہیں جس کا دفاع آپ کر سکتے ہو؟

جب میں دعویٰ  ثابت کرنے کے لئے دلائل دوں گا تو آپ اپنے کس مؤقف کے مطابق گفتگو کریں گے۔ ؟

شیعہ مناظر رانا سعید کی غیر علمی  روش پر ایڈمن کو بھی  دخل دینا پڑا

عبدالحمید بلوچ  : رانا صاحب جب ابن سبا اصحاب علی رضہ میں شامل ہیں اقرا کریں، تاکہ گفتگو آگے بڑھے۔

غیر ضروری میسج کرنے سے صرف ممبران کا وقت ضائع ہورہا۔ اس سے بھی تھوڑا گریز کریں۔ 

  جعفر صادق: آپ کو  مندرجہ ذیل تین باتیں تسلیم کرنی ہیں۔

 یا     ۔۔۔۔انکار کرنا ہے۔

 گفتگو آپ کے اقرار یا انکار کے مطابق کروں گا۔ ابھی سے تاویلات کیوں رکھ رہے ہیں۔

1: ابن سبا ⬅️ حقیقت یا افسانہ

2: ابن سبا ⬅️ شیعہ عقائد کا حامل اور راوی بھی ہوسکتا ہے? یا ناممکن ہے؟

3:ابن سبا ⬅️ جیسا بھی تھا لیکن اصحاب سیدنا علی میں شامل تھا کہ نہیں؟

لگتا ہے آپ کی نیندیں اڑ گئی ہیں اس لئے جلدی لگی ہوئی ہے۔شرائط میں وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ میں نے ڈیوٹی سے آکر آرام بھی نہیں کیا۔۔۔مطمئن رہیں۔۔۔۔ علم کے متلاشی مایوس نہیں ہوں گے۔ ہم اس فتنے کو منزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔صبر و سکون سے گفتگو کریں۔باقی گفتگو رات کو دس بجے۔ ان شاء اللہ

رانا محمد سعید شیعہ : ہائے ہائے صدقے آپکی میٹھی باتوں کے ۔ یقین کریں پاس ہوتے تو آپکا ماتھا چومتا اور بولتا *شاواشے تیرے تے*حضرت جی اگر یہ سب کچھ کلئیر نہیں ہوا تھا تو آپ نے تین دن کے گھمسان کے رن کے بعد یہ اعلان کیسے فرما دیا کہ                                  

    

      حقیقت یہ ہے کہ آپ کے پاس دلائل کے نام پر جو ادھر ادھر کی کہاوتیں ہیں ان کو جسٹیفائی کرنے کیلئے ادھر ادھر کے سہاروں کی ضرورت ہے ۔ اسلئے آپ کا حوصلہ نہیں ہو رہا کہ آپ دلائل کی طرف قدم بڑھا سکیں ۔

⬅️ابن سباء حقیقت یا افسانہ۔۔اس پر واضح موقف دے دیا گیا ۔  (نوٹ:  اس کے باوجود شیعہ مؤقف میں گنجائش بھی رکھ دی گئی! تاکہ بوقت ضرورت دوسری رائے سے دفاع کیا جائے!)

⬅️ابن سباء کا شیعہ عقائد کا حامل یا راوی ہونے کا امکان۔۔اس پر واضح جواب دے دیا گیا ۔( نوٹ: یاد رہے کہ اس پر اہم نکات/اشکالات  کو کلیئر نہیں کیا گیا۔)

آج آپ کو کسی نے نیا لقمہ دیا کہ اور تو کچھ نہیں ہے ہاتھ میں تو اب اس پر پھڈا کر لو کہ دیکھو جی ابن سباء تو حضرت علی ع کے اصحاب میں سے تھا اور کیونکہ لفظ اصحاب کو ہم نے ایسے پورٹرے کیا ہوا ہے کہ عام پبلک کو بس اصحاب کا لفظ چاہئے پھر وہ مرتد ہی کیوں نا ہوں بس پھر *دے مار تے ساڑھے چار* کوئی کچھ بھی کہے کیونکہ وہ اصحاب میں سے تھا اسلئے بہت ہی کوئی معزز محترم اور بانی قسم کی ہستی ہوگی ۔ لیکن آپکو شاید معلوم نہیں کہ آپ کا پالا پڑا کس سے ہے ۔  ہر چیز کی وضاحت ہو گئی ۔ چلو اصحاب والی بات نئی شامل ہوئی اس پر میں تفصیلی اور دوبارہ واضح موقف دیتا ہوں اس کے باوجود آپ دلائل کے مرحلے کی طرف نا آئے تو پھر آپ کا   مسئلہ ہے۔

   سید خوئی لکھتے ہیں ۔ اصحاب علی ع میں سے تھا لیکن کفر کی طرف لوٹ چلا گیا اور غلو کا اظہار کرنے لگا ۔



 شیخ طوسی لکھتے ہیں ۔ اصحاب علی ع میں سے تھا لیکن کفر کی طرف لوٹ چلا گیا اور غلو کا اظہار کرنے لگا ۔

علامہ تستری لکھتے ہیں ۔ اصحاب علی ع میں سے تھا لیکن کفر کی طرف چلا گیا اور غلو کا اظہار کرنے لگا ۔



 آپ کا موقف کیونکہ ادھورا موقف ہے اس لئے اسے پورا کرنا لازمی ہے ۔ کیونکہ مولا علی ع کے زمانہ میں یہ شخص ظاہر ہوا اور اسلام کا لبادہ اوڑھنے کے بعد مولا علی ع کے *اصحاب* میں شامل ہو گیا ۔ اور انہی کے دور میں کفر اور غلو کی طرف پلٹ گیا۔   اب ظاہرا  اس پر حضرت علی کا صحابی ہونے کا ٹیگ تو لگ گیا لیکن وہ کفر اور غلو کی طرف نکل گیا بالکل اسی طرح جس طرح رسول اللہ ص کے زمانے میں *اصحاب رسول * بھی مرتد ہو جاتے تھے۔  مرتد ہونے سے پہلے کیونکہ وہ *رسول اللہ کے صحابہ* میں تو شامل تھے لیکن جب کفر کی طرف پلٹ گئے تو ساری کہانی ہی مختلف ہو گئی ۔ یہی معاملہ یہاں ہے۔  

یہودی تھا *بظاہر اسلام کا لبادہ اوڑھا ، مولا علی ع کی صحبت اختیار کی ، لیکن اسی دور میں کفر اور غلو کی طرف چلا گیا* اللہ اللہ ۔ ایسے بندے کے صحابی علی ع ہونے پر اس قدر زور دیا جا رہا ہے کہ گویا مولا علی ع نے اسکو کوئی سرٹیفیکیٹ دے دیا ہو   حالانکہ رسول اللہ ﷺ  کا ایسا صحابی جس پر خود رسول اللہ ﷺ  نے خود *اصحابي* کا نا صرف اطلاق کیا ہو بلکہ اسکا جنازہ پڑھا کر اپنا کفن بھی عطا کیا ہو اور وہ مشہور و معروف منافق ہو۔ تو صحابی ہونا اتنی اہمیت کا حامل نہیں ، جتنا یہاں زور دیا جا رہا ہے    لیکن قریشی صاحب میں دعوے سے کہتا ہوں آپ اصل گفتگو کی طرف نہیں آئیں گے ، آپ چاہتے ہیں کہ کسی طرح یہ گفتگو یہیں ختم ہو جائے اور اسکے لئے آپ یہ تمام حربے اختیار کر رہے ہیں ۔ کیونکہ سیانے کہتے ہیں۔

*پلّے نئیں دھیلا تے کردی میلا میلا*

بڑے بڑے دعوے کر چکے ہیں ، واپسی ممکن نہیں اور آگے جانا موت سے کم نہیں ۔ اسلئے عزت بچانے کیلئے دلائل والا مرحلہ نا شروع کرنے میں ہی عافیت سمجھ رہے ہیں ۔

   لفظ صحابی پر زور دیا گیا ، ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر منوانا چاہ رہے ہیں کہ کہو وہ صحابی علی ع تھا لیکن یہ نا کہو کہ وہ کفر اور غلو کی طرف پلٹ گیا۔  بس یہ کہو کہ وہ صحابی تھا مولا علی ع کا۔  لا تقربوالصلاۃ کو لے رہے ہیں وانتم سکاریٰ سے بھاگ رہے ہیں۔

صفحہ 2 از 3