اہل سنت کی طرف سے دوسری دلیل بمعہ شیعہ جید علماء کی…

اہل سنت کی طرف سے دوسری دلیل بمعہ شیعہ جید علماء کی تائید ابن سبا  موجد عقائد شیعیت تھا!

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

⬅️ میں نے یہ کہا ہے کہ اپنا دعویٰ  اور شیعہ کتب سے ثابت شدہ حقائق کو متفق علیہ بین الفریقین حقائق ثابت کر کے دکھاؤں گا، اسی لئے آخر میں یہ الفاظ لکھے ہیں کہ ان تمام کتب سے اپنے دعوی ٰ کو تقویت دوں گا۔ یعنی مزید مضبوط ثابت کروں گا۔

فرقہ اثنا عشریہ 350 ھجری سے  پہلے کسی شیعہ کتاب سے ثابت ہی نہیں ہے!

 علامہ  الکشی کی وفات 340 ھجری میں ہوئی تھی۔ فرقہ اثناعشریہ نام کا کوئی فرقہ اس دور میں موجود ہی نہیں تھا۔ اگر آپ اس نام کا فرقہ 350ھجری سے پہلے اپنی کسی بھی شیعہ کتب سے دکھا سکتے ہیں تو بسم اللہ کریں۔

دوسری بات میرے ان اشکالات کو کلیئر کردیں۔

1:*روایت 171* میں ابن سبا نے جب حضرت علی کے لئے خدائی کا دعوی کیا تو کیا یہ یکایک اسے خیال آگیا تھا اور سب کے سامنے اس کا اعلان کر کے خود کو موت کے حوالے  کرنے کے لئے تیار ہوگیا؟

2: اگر مان بھی لیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اس نے اپنے ہم خیال جماعت بھی یکایک تیار کر لی جو مسلمان ہوتے ہوئے براہ راست حضرت علی کو خدا ماننے پر بھی تیار ہوگئی جبکہ خود حضرت علی نے کبھی ایسا دعوی تک نہیں کیا تھا؟

3: کیا عبداللہ ابن سبا اتنا بیوقوف تھا ؟ یا اس کی پوری جماعت بھی اتنی بیوقوف تھی کہ حضرت علی کے دور میں بغیر حضرت علی کی طرف سے دعوی کئے ایسا عقیدہ تسلیم بھی کرلیا گیا؟

⬅️ آپ کے جیّد متقدمین علماء میں سے ایک اہم عالم کشی نے ابن سبا کے متعلق بیان کیا ہے کہ ان عقائد کی شروعات ابن سبا سے ہوئی تھی، ہم اہل سنت تو صرف ان اقوال کو نقل کرنے والے ہیں اگر یہ جھوٹ ہے تو لعنت آپ کے کشی کی طرف جائے گی، اور اگر یہ حقیقت ہے تو آپ کی بھیجی گئی لعنت پلٹ کر آپ کی طرف ہی آئے گی۔ الحمدللّٰہ اہل سنت ایسی خرافات سے پاک ہیں۔

  ان روایات میں جس حقیقت کا بیان ہوا ہے، اس کا پس منظر تیسری صدی کے جیّد شیعہ عالم  کشی نے تفصیل سے بیان کردیا ہے۔ میرا استدلال ذاتی ہوتا تو آپ ان روایات سے وہ استدلال  نہ دکھانے پر مسترد کرنے میں حق بجانب ہوتے، لیکن میرا استدلال عین علامہ کشی کی وضاحت کی روشنی میں ہے۔

میرے اشکالات کو کلیئر کرسکتے ہیں تو کوشش کریں۔جتنی بار بھی لعنت بھیجیں گے وہ آپ کے جیّد متقدمین علماء پر یا پلٹ کر آپ کی طرف ہی آئے گی۔اس لئے *علمی انداز اپنائیں اور جوابی دلیل، اقوال علماء یا کسی منطقی نکتے سے ہی میرے دلائل کا رد پیش کریں۔*آپ اس وقت کسی مجلس میں نہیں بلکہ علمی مباحثے میں گفتگو کر رہے ہیں۔

   آپ نے تین متقدمین جید شیعہ علماء کی فہرست اور ترتیب پر شاید غور ہی نہیں کیا۔میں نے شروعات ہی الٹی کی ہے بتدریج دلائل کا رخ مزید قدیم کتب کی طرف ہوتا جائے گا۔ آپ ذرا علمی انداز سے دلائل کا رد کریں۔ لعنت ملامت آپ کا عقیدہ ہے یہ آپ مان چکے ہو، بار بار اس کا اظہار یہاں کرنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا  !

  یہ لمبی  تقریر نہیں میرے وہ اہم نکات ہیں جن پر میں وقت بہ وقت گفتگو کرتا رہوں گا۔یہ شکست فاش جیسے غیر مہذب الفاظ لکھنے سے پرہیز کریں۔  ایسا کہہ کر آپ یہ پیغام ممبرز تک پہنچا رہے ہیں کہ آپ کا ارادہ گفتگو صرف ہار جیت ہے ، حق کیا ہے، سچائی کیا ہے۔۔۔ اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہے۔خیر وہ آپ کا دین ایمان،مجھے حقائق جاننے میں دلچسپی ہوتی ہے اور حقائق پہنچانا میرا مقصد۔۔بس جس کا جو نصیب!


صفحہ 3 از 3