اہل سنت کی طرف سے دوسری دلیل بمعہ شیعہ جید علماء کی…

اہل سنت کی طرف سے دوسری دلیل بمعہ شیعہ جید علماء کی تائید ابن سبا  موجد عقائد شیعیت تھا!

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

 رانا محمد سعید شیعہ : بسم اللہ الرحمن الرحیم 

قارئین و ناظرین آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ گفتگو کے شروع میں فاضل مدعی نے شرائط کی خلاف ورزی شروع کردی۔ موصوف فرما رہے ہیں کہ دلائل کے دوسرے مرحلے میں اہل سنت کی کتب سے بھی ہم پر حجت قائم کریں گے اور اپنے دعوے کو تقویت دیں گے ۔ ماشاءاللہ ۔

  رجال کشی کی یہ تینوں صحیح روایات جن سے فاضل مدعی نے اپنے دعوے کے اثبات کیلئے دلیل قائم کی ہے ان میں کہیں بھی ان کے دعوی میں مذکور عقائد *خلیفہ بلافصل ، وصی رسول ، عقیدہ امامت ، کسی پر تبرہ ، اور رجعت* کا دور دور تک ذکر نہیں ۔

کشی کی پہلی روایت میں مولا علی ع کے متعلق ابن سباء نے مولا علی ع کیلئے خدائی کا دعویٰ کیا ، *الحمدللہ شیعہ اثنا عشریہ مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ نہیں رکھتے* پہلی روایت یہیں رد ہو گئی۔  جو مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ رکھے وہ بھی لعنتی اور جو اسے اثناعشریہ کی طرف منسوب کرے وہ بھی لعنتی ۔

  رجال کشی کی یہ تینوں صحیح روایات جن سے فاضل مدعی نے اپنے دعوے کے اثبات کیلئے دلیل قائم کی ہے ان میں کہیں بھی ان کے دعوی میں مذکور عقائد *خلیفہ بلافصل ، وصی رسول ، عقیدہ امامت ، کسی پر تبرہ ، اور رجعت* کا دور دور تک ذکر نہیں ۔

کشی کی دوسری روایت میں بھی مولا علی ع کے متعلق ابن سباء نے مولا علی ع کیلئے خدائی کا دعوی کیا ، *الحمدللہ شیعہ اثنا عشریہ مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ نہیں رکھتے* دوسری روایت بھی یہیں رد ہو گئی،  جو مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ رکھے وہ بھی لعنتی اور جو اسے اثناعشریہ کی طرف منسوب کرے وہ بھی لعنتی ۔

 رجال کشی کی یہ تینوں صحیح روایات جن سے فاضل مدعی نے اپنے دعوے کے اثبات کیلئے دلیل قائم کی ہے ان میں کہیں بھی ان کے دعویٰ میں مذکور عقائد *خلیفہ بلافصل ، وصی رسول ، عقیدہ امامت ، کسی پر تبرہ ، اور رجعت* کا دور دور تک ذکر نہیں ۔

کشی کی تیسری روایت میں بھی مولا علی ع کے متعلق ابن سباء نے مولا علی ع کیلئے خدائی کے دعوی کا ہی ذکر ہے ، *الحمدللہ شیعہ اثنا عشریہ مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ نہیں رکھتے* تیسری روایت بھی یہیں رد ہو گئی۔  جو مولا علی ع کیلئے خدائی کا عقیدہ رکھے وہ بھی لعنتی اور جو اسے اثناعشریہ کی طرف منسوب کرے وہ بھی لعنتی ۔

ہمارے آئمہ ع کا اس ملعون پر لعنت کرنا اور اس کے ان عقائد سے اظہار بیزاری کرنا ہمارے موقف کی الحمدللہ تائید ہے  کہ ہم اپنے آئمہ ع اور رسول اللہ ﷺسے لیے ہوئے دین اور شریعت کے تابع ہیں اور انہیں سے اپنے عقائد لیتے ہیں ۔

 ابتدا ہی میں کوئی مضبوط دلیل پیش کی جاتی ہے کہ موقف مضبوط معلوم ہو ، میرا مدِ مقابل کوئی ایک بھی صحیح روایت کی رو سے ابن سباء کو ان پانچ عقائد کا بانی یا موجد نا دکھلا سکا ۔ اور یہ انکی شکست فاش کی کھلی نشانی ہے ۔ *یہی وجہ ہے کہ موصوف اب تک دلائل کے مرحلے سے بھاگتے رہے*

 اس لمبی تحریر کا چونکہ دعوی سے کوئی تعلق نہیں ہے،  لہذا اس غیر متعلقہ تقریر پر ہم صرف قریشی صاحب سے ان کی شکست فاش کا اظہار افسوس ہی کر سکتے وقت ضائع کرنے کی بجائے ۔

 قارئین کیونکہ یہ شرط تھی کہ کسی بھی ثبوت کو صحیح روایت سے ہی پرکھا جائے گا چاہے تو کسی عالم کا نقل کیا ہوا قول ہو یا تاریخی روایت ۔ لہذا ہم قریشی صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں *ان بعض اہل علم کے نام* ، انکا عقیدہ اور اہلتشیع کتب رجال سے انکی توثیق پیش کر دیں ورنہ ایک مجہول الحال قول سے دوسروں کے عقائد کا کسی ایسے شخص کو جس پر اس گروہ کے آئمہ ع نے لعنت کی ہو بانی ثابت کرنا ، ایک مناظر کیلئے سوائے خفت کے اور کچھ نہیں کہ گویا *کھسیانی بلی کھمبا نوچے*

 سب سے اہم بات اور وہ شرط جسے قریشی صاحب ازراہ فرار ماننے سے انکار کر دیا تھا وہ اسی لئے تھی کہ جب کسی عالم کا عقیدہ دکھایا جائے گا تو اسے بالجزم اس عالم کا عقیدہ ثابت بھی کیا جائے گا نا کہ فقط ایک تاریخی قول کے نقل کر دینے کو اس کا خود سے عقیدہ قرار دیا جائے ۔

یہی وجہ تھی کہ موصوف نے وہ اصولی شرط پڑھتے ہی اپنی اس مجبوری کا اظہار کر دیا کہ *جے میں ویکھاں دلیلاں ولّے تے کُجھ نئیں میرے پَلّے ، جے میں ویکھاں چولاں ولے میری بلّے بلّے بلّے*

  ناظرین اب ہم چلتے ہیں اس کُھرے کی جانب جہاں سے یہ قول جو کہ قول نہیں اصل میں ایک فول ہے جس کے سہارے موصوف ہمارے عقائد کا بانی ابن سباء کو ثابت کرنے نکلے تھے وہ آیا کہاں سے علمائے تاریخ کے پاس ، آئیے آپ کو اس کھُرے کی جانب لیکر جاتے ہیں۔

  کچھ وقت لگے گا ، انتظار فرمائیں۔ ممبران کچھ وقت کیلئے اجازت چاہتا ہوں ۔ کچھ کام آ گیا ۔ آدھے پونے گھنٹے میں حاضری دیتا ہوں ۔

شیعہ مناظر رانا سعید  کو  فریق مخالف کے ٹرن میں 300 ممبرز کا غم!!  اپنے ٹرن میں موجاں ہی موجاں!

 جعفر صادق: یہاں ختم لکھ دیتے۔ اگلے ٹرن میں وہ کُھرا پیش کردیجئے گا ۔شرط میں یہ بھی لکھا تھا کہ فریقین اپنے ٹرن میں تین جوابات پیش کریں گے۔ خیر میں آپ کے تمام اعتراضات کا علمی رد بمعہ اسکینز فائنل کر چکا ہوں۔آپ خیر سے جائیں اور خیر سے آئیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

شیعہ مناظر نے کافی وقت ضایع کیا لیکن پھر بھی  اسے وہ٭  کُھرا    ٭نہ مل سکا!

بالآخر اپنے ٹرن کو ختم کرنے کا اعلان کردیا!

 

  رانا محمد سعید شیعہ : میں نے ابھی جواب ایک بھی نہیں دیا میں نے تو آپ کے دیئے ہوئے ننھے منھے دلائل رد کیئے ہیں۔  صبر کر لیجئے، اور  آپ تیاری کیجئے کہ آپ دعوی ٰکے مطابق ہمارے ان پانچ عقائد کو ابن سباء سے ثابت کر سکیں اور پھر یہ بھی اس نے ان عقائد کی بنیاد رکھی تھی ۔  انتظار کیجئے۔۔ 

 مجھے وقت لگ جائے گا ۔میری ٹرن ختم ہوئی ۔ آپ کیجئے بات ۔

 جعفر صادق:  

1: میری طرف سے کس شرط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ نمبر بتادیں؟

2: یہ کہاں لکھا ہے کہ میں اہل سنت دلائل دیکر آپ کو ماننے کا کہوں گا اور حجت قائم کروں گا۔

اسکرین شاٹ رکھ کر ان الزامات اور  خود کو  سچا ثابت کریں۔

صفحہ 2 از 3