شاید بعض حضرات کو یہ خیال ہو کہ متقدمین شیعہ تو تحریفِ قرآن کے قائل ہوں گئے اور اپنے آئمہ کی ہدایت و تعلیم کے مطابق اصل قرآن کو امام غائب کے پاس مانتے ہوں گئے مگر موجودہ زمانے کے شیعوں نے اپنا عقیدہ عام مسلمانوں کے مطابق بنالیا ہو گا۔ مگر یہ خیال صحیح نہیں ہے، بلکہ موجودہ دور کے شیعہ بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ موجودہ قرآن محرف و مبدل ہے، اصل قرآن امام غائب کے ساتھ پوشیدہ ہے، جب وہ ظاہر ہوں گے تو اصل قرآن بھی ظاہر ہوگا ۔ ( گمراہ کن عقائد ونظریات اور صراط مستقیم : صفحہ، 175)