Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دریں صورت شیعہ علماء کے نزدیک سنت کون سی ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

دریں صورت شیعہ علماء کے نزدیک سنت کون سی ہے؟ 

جواب: ان کے نزدیک سنت یہ ہے معصومین کی سنت۔
(الدستور الاسلامی لجمہوریة ایران: صفحہ، 20 جاری شدہ از ایرانی وزارتِ تعلیم)
ان کے بقول یہ اس لیے ہے کہ: ائمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی اکرمﷺ کی زبانِ اقدس پر مقرر کیے گئے ہیں تا کہ وہ واقعی احکام کی تبلیغ کریں اور وہ صرف انہی احکامات کے بارے میں فیصلے دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ہاں واقعتاً ایسے ہی ہوتے ہیں۔
(اصول الفقہ المقارن: جلد، 3 صفحہ، 1 محمد رضا المظفر)
تو معلوم ہوا کہ سنت کا لفظ رسول اللہﷺ کی سنتِ مطہرہ کے لیے محدود نہیں ہے جو تنِ تنہاء ہی معصوم ہیں۔ اور یہ بات بھی یاد رکھیں کہ بارہ ائمہ معصومین کے کلام میں ان کے سنِ طفولیت اور سنِ بلوغت کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے۔ کیونکہ ان کے ائمہ کی شروط میں یہ شامل ہے کہ وہ معصوم ہیں، ضروری اور اہم شرط یہ ہے، بلکہ امامت کی یہ سب سے اہم شرط یہ ہے کہ امام نبی کی طرح معصوم ہوتے ہیں اور وہ ہر قسم کی ظاہری و باطنی رذیل و فحش خصلت سے پاک ہوتے ہیں، وہ پیدا ہونے سے لے کر وفات تک دانستہ اور سہواً بھی خطا کے مرتکب نہیں ہوتے اور بھولتے بھی نہیں۔
(عقائد الامامیة، فی ثوبة الجدید: صفحہ، 97 الفصل الثالث، الامامة)