تاریخ وفات اور زندگی کے سال
علی محمد الصلابیامام ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ’’26 یا 27 ذی الحجہ بروز بدھ 23 ہجری میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا، صحیح روایت کے مطابق اس وقت آپ کی عمر 63 سال تھی۔
(محض الصواب: جلد 3 صفحہ، التہذیب: 177)
آپ کی مدت خلافت دس سال چھ مہینے اور کچھ دن ہے۔
(سیر السلف: ابو القاسم أصفہانی: جلد 1 صفحہ 160)
حضرت جریر بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس وقت آپ تریسٹھ (63) سال کے تھے اور جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو وہ تریسٹھ سال کے تھے اور جب عمر رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے تو اس وقت ان کی عمر بھی تریسٹھ (63) سال تھی۔
(صحیح مسلم: فضائل الصحابۃ: حدیث نمبر: 2352، محض الصواب: جلد 3 صفحہ 843)