تابوت کو سجدہ کرنا منت ماننا اور محرم کے دیگر رسوم کا حکم
سوال: تابوت بنانا، اس کو سجدہ کرنا، اس کی منت ماننا، اس کو حاجت روا جاننا، منہ پیٹنا، ماتم کرنا، ناریل چڑھانا علی اکبرؓ اور علی اصغرؓ کی شادی وغیرہ کا سوانگ بنا کر غل مچانا، مرثیہ گانا عورتوں کا لباس پہننا، شیر وغیرہ کی صورت بنانا، ڈھول نقارہ وغیرہ بجانا۔ ان کاموں کے کرنے والے کو اہلِ بیت کا محب جاننا اور منع کرنے والے کو اہلِ بیتؓ کا دشمن جاننا۔ یہ امور کیسے ہیں؟
جواب: یہ تمام امور شرعاً ممنوع اور واجب الترک ہیں۔ ان میں سے بعض حرام بعض شرک بعض مؤجب لعنت بعض بدعت قبیحہ ہیں۔ ان کاموں کے کرنے والا محب اہلِ بیتؓ ہرگز نہیں ہو سکتا۔ ہاں جو شخص ان اُمور کو منع کرتا ہے وہ البتہ حقیقی محبت اہل بیتؓ ہے۔
(فتاویٰ سهولیہ: صفحہ، 542)