شیعوں کا وہ فرقہ جو ضروریاتِ دین میں سے کسی امر کا منکر ہے اور سیدنا علیؓ کے بارے میں اُلوہیت کا قائل ہے٫ یا حضرت جبرائیل علیہ السلام کے بارے میں غلط فی الوحی کا عقیدہ رکھتا ہے یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے بارے میں قذف یعنی الزام و بہتان کا عقیدہ رکھتا ہے تو وہ اسلام سے خارج ہیں۔ ایسے شیعہ کی لڑکیوں سے سنی کا نکاح جائز نہیں ہو گا۔ ( فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند: جلد، 2 صفحہ، 284)