Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دسویں محرم کو چندہ کر کے نیاز کرنا


سوال: یہاں پر دسویں محرم کو چندہ کر کے برائے شہداء اسلام کھانا پکا کر غریبوں کو تقسیم کرتے ہیں، جس کو نیاز کہتے ہیں۔ پھر اس کو سبھی چندہ دینے والے اور غرباء بھی کھاتے ہیں۔ اس طرح شہداء کو ثواب پہنچتا ہے کہ نہیں؟

جواب: انسان اپنے عمل میں مختار ہے، اس کو حق حاصل ہے کہ اگر چاہے تو اپنے عمل کا ثواب صاحبِ ایمان بزرگوں کی ارواح مبارکہ کو پہنچائے، مگر اس کیلئے دن اور وقت اور مہینہ مقرر کرنے کو ضروری سمجھنا بدعت ہے، اور ہر وہ چیز جس پر صاحبِ شریعت طرف سے ترغیب یا وقت مقرر نہ ہو بیکار فعل ہے، اور مخالفِ سنت ہے اور سنت کے مخالف کرنا ناجائز ہے اس لئے ہرگز جائز نہیں ہے۔ اس میں میت کا صریح نقصان ہے اور مخالفِ سنت اُمور میں کوئی خیر نہیں ہوتی۔

(فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند: جلد، 1 صفحہ، 472)