Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی مناظر کا اہم آخری ٹرن جسے دیکھتے ہی شیعہ مناظر کی چیخیں نکل گئیں!!

  جعفر صادق

شیعہ مناظر رانا سعید کے چار دن مسلسل جوابات کا اہل سنت کی طرف سے  ڈیڑھ گھنٹے میں منہ توڑ مدلل رد

سنی مناظر کا اہم آخری ٹرن جسے دیکھتے ہی شیعہ مناظر کی چیخیں نکل گئیں!!

   شیعہ مناظر نے اس ٹرن کا رد  کرنے سے  فرار اختیار کر لیا!!! 



  جعفر صادق: شرط 1 کی صریح خلاف ورزی۔!  آپ نے کہہ دیا تضادات ہیں  ، دجل  و فریب ہے تو بس کافی ہے۔؟

آپ کے کہنے سے  میری دلیل رد ہوگئی۔؟

   میرے دلائل اصول مناظرہ کے مطابق نقلی و عقلی بنیادوں پر ہیں،  استدلال کی تائید اعترافات شیعہ متقدمین جیّد علماء کرام سے دکھائے گئے ہیں۔ 

اس ٹرن میں پہلے یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ مسلمہ اصولوں کے مطابق دلائل کی اقسام کتنی ہیں،اور اصول مناظرہ کے مطابق آپ میرے دلائل کس طرح رد کر سکتے ہیں۔

⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️

 

فریق مخالف اس طرح رد کر سکتا ہے۔

    

   سب منصف مزاج دیکھ سکتے ہیں کہ میرے دلائل عین مسلمہ اصولوں کے مطابق ہیں۔

 

  پہلی دلیل ⬅️ عبداللہ ابن سبا ۔۔قبول اسلام کے بعد اصحاب سیدنا علی میں شمولیت

 ( شیعہ اسماء الرجال کی تین کتب کے اسکینز)

دوسری دلیل ⬅️ عبداللہ بن سبا نے اپنے ساتھیوں سمیت حضرت علی کی خدائی کا دعوی ان کے ہی سامنے کردیا! 

( اہل تشیع کی تین صحیح روایات)

استدلال: تین ثقہ معتبر ترین شیعہ علماء  سعد بن عبدللہ (المتوفی 301 ھجری)، علامہ نوبختی (المتوفی 310 ھجری)، اور علامہ الکشی (المتوفی 340 ھجری) کی طرف سے حضرت علی کے اصحاب کو اہل علم کہتے ہوئے یہ اعتراف بیان کیا  گیا ہے کہ دعویٰ میں موجود پانچوں شیعہ عقائد کی شروعات کا ذمہ دار  یہی شخص عبداللہ ابن سبا تھا۔

عقلی دلیل: ابن سبا جیسا یہودی عالم اور شاطر شخص اتنا معصوم تو نہ تھا کہ  اسلام قبول کر کے حضرت علی کی خدائی کا دعوی کر کے خود کو موت کے حوالے کردے۔ ایسا کرنے سے اسلام قبول کرنے کا کوئی خاص مقصد حاصل ہی نہیں ہوتا! 

اس کے علاوہ مختصر وقت میں دیگر کئی مسلمانوں کو براہ راست مشرکانہ عقائد منوانا ممکن بھی نہیں ہے۔  ابن سبا نے پہلے واقعی حضرت علی اور اہل بیت کے محبت کو دیکھتے ہوئے کم علم مسلمانوں کے اپنے فریب میں پھنسایا، اسی لئے دور قدیم سے دور جدید تک سُنی و شیعہ جید علماء کی اکثریت ابن سبا کو ہی ان پانچ شیعہ عقائد کا موجد ابن سبا کو ہی کہتے آ رہے ہیں۔

    جی جی  بالکل۔۔آپ کی بات قابل حجت ہے ، آپ نے کہہ دیا خود ساختہ أصول تو  بس  یہ خود ساختہ أصول ہوگئے!! 

 محترم۔۔۔آپ جتنا چاہیں مجھے برا بھلا کہتے رہیں۔۔۔وہ آپ کا دین و ایمان اور تعلیم و تربیت۔۔۔بحرحال میں نے گفتگو کو براہ راست اصول مناظرہ کے تابع کردیا ہے۔

آپ کو مکمل اجازت ہے، اصول مناظرہ کے مسلمہ اصولوں کے مطابق میرے تمام  دلائل کا رد کرنا چاہیں تو بسم اللہ کریں۔

اگر مزید وقت درکار ہو تو میں شرائط کے مطابق دو دن تک انتظار بھی کر سکتا ہوں، مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔

عوام تک حق پہنچانا میرا مقصد ہے، اگر میری تحقیق میں یا میرے دلائل یا استدلال میں کوئی کمزوری ہے تو آپ علمی انداز سے رد پیش کر سکتے ہیں۔

  بھائی میرے۔۔۔ صرف کشی نے یہ اعتراف بیان نہیں کیا بلکہ دو اور جیّد شیعہ علماء نے بھی یہی حقیقت ابن سبا کے متعلق نقل کی ہے۔ آپ اس کے معارض اقوال پیش کریں۔ آپ کی ذاتی تاویل ہرگز تسلیم نہیں کی جائے گی۔

فرق الشیعہ نوبختی کے مطابق  شیعہ کا پہلا فرقہ العلویہ تھا۔(شیعہ مناظر) 

حقیقت: یہ العلویہ فرقہ ہی دراصل  السبائیہ تھا۔فرق الشیعہ  نوبختی!!

  آپ نے نوبختی کی فرق الشیعہ سے العلویہ فرقے کو شیعہ فرقہ ہونے کی بات کی ہے۔ میں دکھاتا ہوں کہ نوبختی نے جس فرقے کو شیعہ العلویہ بیان کیا ہے وہ دراصل السبائیہ ہی تھے۔ جب سیدنا علی رض کی شہادت ہوگئی تو اس کے بعد السبائیہ فرقہ  ظاہر ہوا، یعنی پہلے اس فرقے کی سرگرمیاں خفیہ ،زیر زمین تھیں۔

 

شیعیت کے بنیادی عقائد اسی فرقے العلویہ (السبائیہ) کے تھے، ابن سبا ملعون  ان تمام  عقائد کو گھڑنے والا تھا!