Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم کے مہینہ میں نیاز حسین رضی اللہ عنہ کی شربت پلانا


سوال: محرم کے مہینے کے شروع دنوں میں نیاز حسینؓ کے نام سے جگہ جگہ شربت پلایا جاتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟

جواب: نیاز حسینؓ کے نام سے جو کچھ پلایا اور کھلایا جاتا ہے، وہ تو حرام ہی کہلائے گا۔ اس لئے کہ نذر اور نیاز الله کے علاؤہ کسی مخلوق کے لئے کرنا حرام اور ناجائز ہے۔

البتہ یہ کھانا پلانا اللہ کے لئے ہو اور اِس کا ثواب دوسرے شہیدوں کو یا اور مرحومین کو بخشا جائے تو اٍس کی گنجائش ہے۔ ایسی چیزوں کے حقدار صرف محتاج ہیں، مالداروں کے لئے اس کا کھانا پینا جائز نہیں ہے۔

اس کے باوجود محرم کے شروع دنوں میں شربت وغیرہ پلانے کا جو رواج ہے وہ زیادہ تر نیازِ حسینؓ کے نام سے ہی ہوتا ہے۔ اس لئے اِن دنوں میں ایسا کوئی کام نہ کرنا ہی بہتر ہے جس سے دوسروں کو اس کا وہم یا شک پیدا ہو، چاہے تقسیم کرنے والے کی نیت کتنی ہی اچھی ہو، لیکن ظاہری طور پر وہ شک کو پیدا کرنے والی ہونے کی وجہ سے اس کا کرنا جائز نہیں۔

(فتاوٰی دینیہ: جلد، 1 صفحہ، 230)