محرم الحرام میں شہادت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے قصے سنانا
محرم الحرام میں ایسے جلسے جلوس کرنا جن میں شہادت سیدنا حسینؓ کے قصے سنے سنائے جاتے ہیں، شرعاً منع ہے۔ کیونکہ اس میں اہلِ باطل کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے۔ اور ان قصوں کو سن کر صدمہ اور بزدلی پیدا ہوتی ہے جو اسلامی تقاضوں کے خلاف ہے، کیونکہ اسلام مسلمانوں میں بلند ہمتی اور بہادری کا خواہاں ہے۔
نیز شہادت کے موضوع پر جتنے بھی رونے رُلانے کے واقعات سنائے جاتے ہیں اُن میں سے اکثر و بیشتر غلط ہیں، جن کا سننا سنانا درست نہیں، کیونکہ تاریخ پر اہلِ تشیع (شیعہ) کا تسلط، تقیہ باز منافق شیعوں کا مسلمانوں میں گھس کر من گھڑت روایات کی اشاعت کرنا اور مسلمانوں کا آلِ رسولﷺ سے غیر معمولی محبت و عقیدت کی وجہ سے ہر واقعہ شہادت کو صیح باور کر لینا، یہ وہ امور ہیں کہ ان کی وجہ سے واقعۂ شہادت کی صحیح حقیقت کا انکشاف ناممکن ہے۔ لہٰذا ہمیں مذکورہ بالا خرافات سے بچنے کا پورا اہتمام کرنا چاہئے۔
(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة: جلد، 9 صفحہ، 53)