Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دس محرم کو انجام دی جانے والی خرافات کا حکم


دس محرم کے دن کو خاص کرکے سرمہ لگانا، خضاب لگانا غسل کرنا، رشتہ داروں سے ملاقات کرنا، خاص قسم کا کھانا پکانے کا اہتمام کرنا، دودھ اور شربت یا کھچڑا وغیرہ تقسیم کرنا، اور ان اُمور کو لازم و ضروری سمجھنا، یہ سب بدعت ہیں، دین اسلام میں ان کی کوئی اصل نہیں ہے، نیز اس میں روافض کے ساتھ تشبہ بھی لازم آتا ہے، جو ممنوع ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کو چاہئے کہ اس طرح کی خرافات کو ترک کر دیں۔

(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة: جلد، 11 صفحہ، 26)