Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ماہ محرم میں سوگ و ماتم کرنے، مرثیہ خوانی و تعزیہ وغیرہ کا حکم


ماہ محرم الحرام میں سوگ و ماتم کرنا مرثیہ خوانی کی مجلس کرنا اور اس میں شرکت کرنا اور علم یعنی جھنڈا و تعزیہ یعنی سیدنا حسینؓ اور اہلِ بیتؓ کی شربتوں کی نقل، کاغذ و بانس وغیرہ سے بطور یادگار بنانا، اُس پر بدھی یعنی ہار اور پھول چڑھانا، تعزیوں پر نذر و نیاز دلوانا تعزیہ کو حاجت روا، یعنی ذریعہ حاجت روائی سمجھنا، بَیراگ یعنی فقیر بننا پَیک یعنی قاصد و بَیر کارہ بننا، نیز تعزیوں سے منتیں اور مرادیں مانگنا وغیرہ، یہ سب خرافات جو روافض کرتے ہیں، قطعاً بدعت، جہالت پر جہالت حماقت اور ناجائز و حرام ہیں، اور ان سب بدعات و خرافات کے نہ کرنے کو باعث نقصان خیال کرنا زنانہ وہم ہے، مسلمانوں کو ایسی غلط حرکات سے باز آنا چاہئے۔

(المسائل المهمه فيما ابتلت به العامة: جلد، 8 صفحہ، 27)