Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شرک اور بدعت کرنے والوں سے قطع تعلق کرنا


سوال: جان بوجھ کر شرک و بدعت کرنے والوں کے لیے شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب: شرک سب سے بڑا گناہ ہے، اس کی عدم مغفرت کی وعید قرآن کریم میں ہے۔ اگر اسلامی حکومت ہو، کوئی مسلمان شرک یا کفر کرے، جس کی وجہ سے مرتد ہو جائے اور توبہ نہ کرے بلکہ اپنے ارتداد پر باوجود فہمائش کے جما رہے تو حکومتِ اسلامی اس کو قتل کرا دے گی۔ اور بدعت اگر شرک و کفر تک نہ پہنچی ہو تو اس کے مرتکب کو تعزیر کرے گی۔ 

اب جب کہ اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ان احکام کا نفاذ دشوار ہے تو مشرک سے قطع تعلق کر دیا جائے۔ رشتہ داری، سلام کلام، میل جول، سب کچھ اس سے ترک کر دیا جائے۔ اور بدعتی سے بھی قطع تعلق کر لیا جائے تاکہ تنگ آ کر توبہ کرے۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 2 صفحہ، 355)