شیعہ کی دلیل#4:  دعوت ذولعشیرہ۔ (تاریخ طبری) - سنی شیعہ…

شیعہ کی دلیل#4:  دعوت ذولعشیرہ۔ (تاریخ طبری)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

اگر وہ سمجھیں کہ یہ ان سے ناانصافی ہو رہی ہے تو میری طرف سے اجازت ہے کہ ایڈمن حضرات ہمیں باری باری اپنے ٹرن میں ایڈمن بنا لیا کریں تاکہ کوئی کسی کے ٹرن میں دخل اندازی نہ کر سکے۔ حالانکہ ممبرز گواہ ہیں میں نے انہیں بیچ گفتگو میں کبھی پریشان نہیں کیا۔ میں نے تو انہیں ہر طرح سے دفاع کرنے کا موقعہ دیا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہوں گا۔ ان شاء اللہ

 

شیعہ مناظر کے لگاتار مسیسجز اور یہ بھی رونا شروع کہ سنی مناظر لمبی لمبی تحریریں بھیج رہا ہے!

 

  رانا محمد سعید شیعہ : قریشی صاحب یہ چیز آپ کو سوئٹ کرتی ہے کہ مجھے ایڈمن شپ سے ہٹوا کر آپ موضوع سے ہٹ کر لمبی لمبی تقاریر کو تحریری شکل دیں گے اور مشرق کے قلابے مغرب سے ملانے کی کوشش کریں گے ۔ جیسا کہ اب تک کرتے آئے ہیں ۔ اس لئے یہ واضح ہے کہ محترم آپ کی اصل کوشش بھی تو یہی ہے۔  موضوع کے مطابق دعوے کی دلیل میں اب تک سوائے ایک مجہول الحال قول کے آپ نے کیا پیش کیا ہے ؟؟؟؟

کشی کی تین صحیح روایات جن میں ابن سباء ملعون کا مولا علی ع کے متعلق خدائی کا عقیدہ ہے، اس کا دعوے سے دور دور تک کوئی تعلق، واسطہ نہیں لیکن آپ ان روایات کو فریب کاری کے ذریعے یہاں صرف اسلئے لائے کہ عوام کو لگے قریشی تو تین صحیح روایات کی بات کر رہا ہے۔  حالانکہ ان کا کوئی تعلق نہیں ان پانچ عقائد سے جن پر گفتگو طے ہے ۔

شیعہ مناظر کی طرف سے سنی مناظر کے ٹرن میں بار بار مداخلت کے باوجود ڈھیٹ پن  کی انتہا! 

اب کیونکہ گروپ آپ کا ہے تو آپ کو یہ کرنے دیا جا رہا ہے کہ سوال گندم ہے اور آپ چنے کی کھیتی باڑی میں جُتے ہوئے ہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے ۔

(کیا شیعہ مناظررانا سعید  واقعی سچ بول رہا ہے؟حالت یہ تھی کہ سنی مناظر کو اپنے ہی گروپ میں اپنے ہی ٹرن  میں مکمل  جوابات بھیجنے سے شیعہ مناظر روکتا   رہا !!)


 

رانا محمد سعید شیعہ : اب تک کی گفتگو کا خلاصہ یہ ہے

⬇️⬇️

⬅️ موضوع مناظرہ *شیعہ کے پانچ عقائد خلافت بلافصل ، وصی رسول ، امامت ، برأت اور رجعت کا بانی ابن سباء ہے*

⬅️ قریشی صاحب کی اکلوتی دلیل ایک مجہول الحال قول جس کی کوئی سند ہی نہیں ہے *وقال بعض اہل العلم من اصحاب علی* بس یہ اکلوتی دلیل ہے جس کی اصولوں کی روشنی میں اتنی بھی وقعت نہیں کہ اس سے ایک حدیث رسول یا قولِ علی ع ہی ثابت ہو جائے *کجا عقائد کی بنیاد*

 

شیعہ مناظر کا  دوسری بار إقرار کہ أصول کے مطابق شیعہ عقائد شیعہ کتب سے ہی ثابت کرنے چاہئیں اور ثابت بھی کروں گا!

 میں آپکے دعوے کو رد کرنے کیلئے اب تک کچھ روایات پیش کر چکا ہوں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وصی رسول ﷺ  کا عقیدہ اس وقت سے مولا علی ع کیلئے ثابت شدہ ہے جب شاید ابھی ابن سباء پیدا بھی نہیں ہوا تھا ۔ اور وہ آپ کی کتب سے روایات پیش کی ہیں جو کہ صرف عوام کو دکھانے کی خاطر ہیں ، اصول کے مطابق تو میں یہ عقائد شیعہ اسناد سے دکھانے کا حق رکھتا ہوں اور ان شاء اللہ آگے کے دلائل میں یہی ہوگا جس سے واضح ہو جائے گا کہ ہم نے اپنے عقائد اپنے آئمہ ع اور رسول اللہ ﷺ لیئے ہیں نا کہ ابن سباء سے ۔ *حالانکہ آپ کی دلیل فی نفسہ کسی قسم کی اہمیت تو کجا قابل التفات ہی نہیں ہے۔*پھر بھی ہم اپنی عوام کے سامنے واضح کریں گے کہ ہم اپنے عقائد اپنے آقا و مولا *حضرت خاتم الانبیاء ﷺ اور ان کی اہلبیت کے آئمہ ع سے اخذ کرتے ہیں* نا کہ کسی ابن سباء سے۔

  میں ایک بار پھر ناظرین کے سامنے یہ بات واضح کرتا چلوں کے اصولوں کے مطابق مبہم قول کی یا مبہم خبر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی جیسا کہ اوپر میں نے اہلسنت علماء سے بھی اصول نقل کیئے ہیں اور قریشی صاحب کی واحد دلیل *مبہم* ہے جس کی کوئی سند ہی نہیں ہے ۔

الجواب:

دلیل#4:   (ضعیف)   دعوت ذولعشیرہ۔ (تاریخ طبری)

 

  سند کی توثیق پیش کریں  ۔۔۔ آپ نے کہہ دیا اور ہم اندھے بہرے گونگے بن جائیں؟

 ⬅️اس روایت کو صحیح ثابت کریں۔  

 امام طبری کا جو منہج آپ بیان فرما رہے ہیں کہ *اس کتاب میں صرف ثابت شدہ روایات بیان کی ہیں،* اس کا اسکین بھیجیں تاکہ آپ کو سچا مانا جائے۔

  امام طبری کا جو منہج آپ بیان فرما رہے ہیں کہ *اس کتاب میں صرف ثابت شدہ روایات  اور احادیث نبوی ﷺ بیان کی ہیں،* اس کا اسکین بھیجیں تاکہ آپ کو سچا مانا جائے۔   

 

  *بیشک امام طبری بہت بڑے عالم مؤرخ اور تفسیر کے ماہر تھے، لیکن انہوں اپنی کسی کتاب کے متعلق یہ نہیں کہا کہ اس میں سب صحیح ثابت شدہ واقعات ، احادیث نبویﷺ اور  روایات بیان کی گئی ہیں۔* یہ اب  آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو دلیل سے ثابت کر کے دکھائیں۔

ناقلین سے جو پہنچا ہم نے اسے اسی طرح آگے لکھ دیا ہے، جس طرح ہم تک پہنچا ۔(امام طبری)

 

    شرائط کی صریح خلاف ورزیاں، گفتگو میں غیر مہذب رویہ ، دوران گفتگو فریق مخالف کو جوابات دینے میں مداخلت کرنے کے لئے میں نے آپ کو نہیں کہا تھا۔ یہ بذات خود اس بات کی علامت ہے آپ ذہنی طور پر کس قدر پریشان ہوچکے ہیں۔  

    میں اوپر اصول مناظرہ کتب اور دلائل کی اقسام سے دکھاچکا ہوں کہ بحیثیت مدعی مجھے اپنا دعویٰ کس طرح ثابت کرنا چاہئے اور الحمدلللّٰہ میرے دلائل مسلمہ اصولوں کے مطابق ہی ہیں۔

آپ کی بدحواسی اور بداخلاقی بلاوجہ نہیں ہے۔ آپ کو ادراک ہوچکا ہے  کہ ابن سبا شیعیت سے اتنا  قریب ہے کہ اہل تشیع معتبر کتب چیخ چیخ کر اس حقیقت کا اعتراف کر رہی ہیں بصورت دیگر آپ کو شرائط توڑنے کی کیا ضرورت تھی؟

  میری اکلوتی دلیل مجہول الحال قول ہوتا تو آپ کو خوش ہوکر گفتگو جاری رکھنی چاہئے تھی، آخر کیا وجہ ہے کہ آپ بے صبرے اور ہوش و حواس گم کر کے مجھے جوابات دینے سے زبردستی روکتے رہے؟  حتیٰ کہ گفتگو ختم کرنے اور گروپ ایڈمن سے ہٹنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔  

 آپ نے میرے دعویٰ کو رد کرنے کے لئے ضعیف اہل سنت روایات پیش کر کے کونسا تیر مار لیا ہے۔ خیر۔۔۔ میں اب مختصر جوابات دوں گا۔ بحث منطقی انجام کے قریب پہنچ رہی ہے۔

   پرسنل میں رہنمائی کے باوجود آپ ضعیف روایات سے حجت قائم کرنے کی کوششوں میں ہیں، میرا خیال ہے کہ جس نے بھی یہ مشورے دئے ہیں وہ آپ کا حقیقی خیر خواہ ہے۔

  موصوف کے جوابات کا رد لکھ رکھا ہے اور آج تیسری دلیل بھی پیش کروں گا۔ ان شاء اللہ

صفحہ 2 از 3