شیعہ کی دلیل #6: دعوت ذوالعشیرہ (تاریخ مدینہ دمشق)
جعفر صادقشیعہ کی دلیل #6: دعوت ذوالعشیرہ (تاریخ مدینہ دمشق)
مولا علی ع کہتے ہیں جب آیت وانذر عشیرتک نازل ہوئی تو رسول ﷺ نے پوچھا تم میں سے کون ہے جو میرا ساتھ دے وہ میرا *وصی اور میرا خلیفہ* ہوگا تو مولا علی ع نے فرما میں ، رسول اللہ ﷺ نے کہا *وہ تو ہی ہے اے علی وہ تو ہی ہے*
⬅️ ابن سباء سے بہت پہلے کی باتیں اور بعثت نبوی کا ابتدائی زمانہ ہے۔
شیعہ مناظر کا بلواسطہ إقرار کہ وہ ضعیف روایات پیش کر رہا ہےکیونکہ بقول ان کے سنی مناظر نے بھی مجہول اور بلاسند قول پیش کیا ہے!
یہ جن بچونگڑوں کو سند کے ضعف اور تصحیح کا کیڑا کاٹ رہا ہے اور وہ پرسنل میں مجھے اسناد پر لیکچر دے رہے ہیں، ان تمام بچونگڑوں سے گزارش ہے کہ پہلے اپنے فاضل عالم مناظر سے اس قول کی سند لے کر پیش کریں جس مجہول اور بلاسند قول کی بنیاد پر وہ یہاں مغز ماری اور فریب کاری فرما رہے ہیں ۔
*میں بخوبی جانتا ہوں کہ میں نے اپنا استدلال کیسے اور کس چیز سے پیش کرنا ہے* ، اگر میری روایات موضوع سے متعلقہ نہیں ہیں اور وصی رسول کا موضوع نہیں ہے تو بیشک مجھ پر اعتراض کریں ۔
الجواب:
دلیل #6: (ضعیف)دعوت ذوالعشیرہ (تاریخ مدینہ دمشق)
اس روایت کی شروعات ہی غلط! پہلا راوی عمر بن ابراہیم علوی دراصل زیدی شیعہ ہے، آپ کا اشناعشریہ فرقہ اس وقت پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔
میں اہل سنت اسماء الرجال سے اس کا اصل فرقہ دکھادیتا ہوں۔ ویسے اس کے نام میں زیدی بھی اسی وجہ سے ہے۔
⬇️⬇️⬇️