Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کفریہ اور غیر کفریہ عقیدہ رکھنے والے شیعوں کے ذبیحوں کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع اس بارے میں کہ میں ہمیشہ علاقہ غیر میں کاروبار کرتا ہوں، وہاں پر اہلِ شیعہ جانور وغیرہ کو ذبح کرتے ہیں بعض اوقات وہ لوگ ہم کو کھانے کی دعوت دیتے ہیں۔ کیا اُن کا یہ ذبح حلال ہے؟

جواب: اگر یہ ذبیحہ اہلِ شیعہ کا ہو جو کہ کافر ہیں  مثلاً سیدنا علیؓ کو الہٰ یا پیغمبر ماننے کا اعتقاد رکھتے ہیں یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے واقعہ افک کو صحیح اور درست سمجھتے ہیں تو کفر کی وجہ سے ان کا ذبیحہ مردار ہے۔ اور اگر یہ لوگ سبِّ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور سبِّ ازواجِ مطہراتؓ میں مبتلا ہوں تو اکثر محققین کے نزدیک یہ لوگ کافر نہیں ہیں صرح به فی تمهید السلمی و سائره ابن الهمام وفتح القدير وشرح الفقه الأكبر لعلى القاری وبحر العلوم و شرح المسلم وغیرہ لہٰذا اُن کا ذبیحہ کھانا جائز ہو گا، بشرطیکہ کوئی نجاست اس میں مخلوط نہ ہو۔ 

(فتاویٰ فریدیہ: جلد، 8 صفحہ، 367)