شیعہ سنی میں کفاءت کا مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ شرع اس بارے میں کہ شیعہ اور سنی مذہب والے ایک دوسرے کے کفو ہیں یا نہیں؟ اور ان کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ پاکستانی شیعہ اکثری طور سے کفریہ عقیدہ رکھتے ہیں مثلاً یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ سیدنا علیؓ پیغمبر تھے یا الہٰ تھے، نیز سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی صحبت سے انکار کرتے ہیں اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا قذف کرتے ہیں۔ لہٰذا اُن سے نکاح درست نہ ہو گا۔ اور جو شیعہ صرف تفضیل کے قائل ہیں تو ان کے ساتھ نکاح میں عدمِ کفایت کا حکم جاری کیا جائے گا۔
(فتاویٰ فریدیہ: جلد، 5 صفحہ، 124)