Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شوہر کے عیسائی ہوتے ہی عورت نکاح سے خارج ہو گئی، مگر اس پر عدت لازم ہے


سوال: زید نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا اب اس کا نکاح اس کی مسلمان بیوی کے ساتھ باقی رہا یا نہیں؟اس کی مسلمان بیوی دوسرا نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟ اور اس پر عدت واجب ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کب سے؟

جواب: در مختار میں ہے کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک کا مرتد ہو جانا فوری فسخ ہے۔ اور باقی جو تفصیل ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بیوی نکاح سے فوراً خارج ہو گئی۔ عدت اس پر لازم ہے، عدت کے بعد وہ دوسرا نکاح کر سکتی ہے، اور عدت شوہر کے مرتد ہونے کے وقت سے شمار ہوگی۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 10 صفحہ، 261)