مسلمان کے جنازہ کے ساتھ قبرستان تک غیر مسلم کا جانا
سوال: بعض جگہ دیکھا گیا ہے اور سننے میں آیا ہے کہ قبرستان تک غیر مسلم افراد جنازہ کی معیت میں جاتے ہیں تو اُن کا وہاں تک مسلم میت کے ساتھ جانا مؤجب عذاب و لعنت ہے یا نہیں ؟
جواب: کسی غیر مسلم کا مسلمان کے جنازہ میں قبرستان تک جانا جائز نہیں۔ اسی طرح مسلم کا غیر مسلم کے جنازے میں جانا درست و جائز نہیں ہے۔
(محمود الفتاوىٰ: جلد، 3 صفحہ، 282)