یا علی مشکل کشا کہنے کا حکم
سوال: مشکل کشا جب اللہ رب العزت ہی ہیں، تو کیا سیدنا علیؓ کو مشکل کشا کہنا روا رہے گا؟ اگرچہ عقیدہ مشکل کشا صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کے ہونے کا ہو؟
جواب: سیدنا علیؓ بہت مشکل مقدمات اور معاملات کو آسانی سے حل فرمایا کرتے تھے، اس لئے سیدنا علیؓ کو حلال المعضلات کہتے تھے، اس کا فارسی میں ترجمہ مشکل کشا ہے۔ لیکن ان کی محبت و عقیدت میں غلو کرنے والوں نے یہ سمجھ لیا کہ ہر مشکل خواہ کسی زمانے میں پیش آئے، سیدنا علیؓ حل کرتے ہیں، اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ پریشانی اور مصیبت کے وقت یا علیؓ پکارتے ہیں حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ سے بھی وہ بے نیاز ہو گئے، اور جملہ امور میں کار سازِ حقیقی سیدنا علیؓ کو ہی قرار دے لئے، یہ عقیدہ، اسلام کے خلاف اور شرک ہے، اس سے بچنا لازم ہے۔
(محمود الفتاوىٰ: جلد، 1 صفحہ، 387)