اہل سنت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمہ اللہ علیہ کی اقتداء کرتے ہیں، اور ان کے حسن خاتمہ کا انہیں یقین حاصل نہیں ہے، امامیہ اپنے ائمہ کی اقتداء کرتے ہیں، اور انہیں معصوم سمجھتے ہیں ۔
علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒاہلِ سنّت امام ابوحنیفہؒ اور امام شافعیؒ کی اقتداء کرتے ہیں، اور ان کے حسنِ خاتمہ کا انہیں یقین حاصل نہیں ہے، امامیہ اپنے ائمہ کی اقتداء کرتے ہیں، اور انہیں معصوم سمجھتے ہیں ۔
جواب:
اہلِ سنت امام ابوحنیفہؒ اور امام شافعیؒ کو احکامِ رسول اللہﷺ کا ناقل سمجھتے ہیں اقتداء درِ حقیقت رسول اللہﷺ کی کرتے ہیں نہ کسی غیر کی،اسکے برعکس امامیہ کے مقتداء وضاع اور مفتری ہیں جنہوں نے ان کے ائمہ پر جھوٹ باندھا کہ ان کے مقتداء ائمہ اہلِ بیت نہیں ہیں ۔
نصاریٰ وغیرہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام اور فرشتوں کی عبادت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جب حکم فرمائیں گے غیر خدا کی عبادت کرنے والے اور ان کے معبودوں کو جہنم میں ڈال دو اس وقت حق تعالیٰ عیسی علیہ السلام کی جگہ شیطان کو ان کا معبود اور پیشواء بنا کر دونوں کو جہنم میں ڈالیں گے۔(اس لیے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے ان کو اپنی عبادت کا حکم نہیں دیا بلکہ شیطان نے نصاریٰ کو یہ حکم دیا تو درِ حقیقت نصاریٰ کا معبود عیسیٰ علیہ السلام نہیں ہے بلکہ شیطان ہے کہ اسی کے حکم سے یہ عیسیٰ علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں) بَلْ كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَ الۡجِنَّ ۚ اَكۡثَرُهُمۡ بِهِمۡ مُّؤۡمِنُوۡنَ۔
(سورۃ سبإ آیت41)