Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب واردہ پر اہل سنت اور شیعہ دونوں متفق ہیں ، مگر خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم کے فضائل میں وارد شدہ مختلف فیہ ہے، اختلافی بات، اتفاقی کے لئے متروک ہوجائیگی۔

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

سیدنا علیؓ کے فضائل و مناقب واردہ پر اہلِ سنت اور شیعہ دونوں متفق ہیں ، مگر خلفاء ثلاثہؓ کے فضائل میں وارد شدہ مختلف فیہ ہے، اختلافی بات، اتفاقی کے لئے متروک ہوجائیگی۔

جواب:

ترجیح کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب تعارض ہو، صحابہؓ کے فضائل میں کوئی تعارض نہیں سب کے فضائل و مناقب مسلم ہیں۔ اگر یہ اندازِ فکر درست قرار دیا جائے تو نصاریٰ کہہ سکتے ہیں عیسیٰ علیہ السلام کے فضائل عیسائیوں اور مسلمانوں میں متفق علیہ ہیں اور فضائلِ محمدﷺ مختلف فیہ حالانکہ یہ قول ظاہر البطلان ہے۔