Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

22 رجب کے کونڈوں کی حقیقت


سوال: سیدنا جعفر صادقؒ کے نام پر 22 رجب کو کونڈے کرنے کی رسم کا کیا حکم ہے؟ اور شریعت میں اس کی کیا اصل ہے؟

جواب: 22 رجب کو سیدنا جعفر صادقؒ سے کوئی تعلق نہیں، نہ اس میں ان کی ولادت ہوئی اور نہ ہی وفات۔ سیدنا جعفر صادقؒ کی ولادت 8 رمضان 80 ہجری اور وفات شوال 147 ہجری میں ہوئی۔ البتہ 22 رجب سیدنا معاویہؓ کی تاریخِ وفات ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دشمنانِ سیدنا امیر معاویہؓ نے اس رسم کو محض پردہ پوشی کے لئے سیدنا جعفر صادقؒ کی طرف منسوب کیا ہے ورنہ در حقیقت یہ تقریب سیدنا امیر معاویہؓ کی وفات کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔

مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہر گز ایسی رسم نہ کریں، بلکہ دوسروں کو اس کی حقیقت سے آگاہ کرکے اس سے بچانے کی کوشش کریں۔

(آپ کے مسائل کا حل: جلد، 1 صفحہ، 130)