وحیدالزمان غیر مقلد کی کتب - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

وحیدالزمان غیر مقلد کی کتب

  محمد علی

صفحہ 4 از 4

 6: ان کی عدالت اسی صورت میں ختم ہو سکتی ہے جبکہ ان سے کوئی ایسا فعل سرزد عدالت کو ختم کر دیتا ہو لیکن ان سے ایسا فعل سرزد نہیں ہوا۔ 

7: بقول ابوزرعہ حضورﷺ کے کسی صحابیؓ کی تنقیصِ شان کرنے والا زندیق ہے ایسے زندیق کا مقصد صحابی کی گستاخی کرنا نہیں بلکہ مسمانوں کا قرآن وسنت سے اعتبار اٹھا دینا ہے کیونکہ یہ چیزیں ان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ذریعہ ہم تک پہنچیں ہے ان امور کے پیش نظر وحید الزمان کی خرافات کو دیکھیں سیدنا امیر معاویہؓ کے بارے میں جو کچھ اس نے کہا جناب ابوزرعہ کے فتویٰ کے مطابق وہ بےدین اور زندیق ہو گیا صحابی ہونا ہی ایک ایسی فضیلت ہے جس کے سامنے دیگر فضائل کم نظر آتے ہیں مجدد الف ثانیؒ فرماتے ہیں کہ ادنیٰ درجہ کے صحابی سیدنا وحشیؓ وہ مقام رکھتے ہیں کہ ان کے مقام و مرتبہ کو اویس قرنی ایسے بزرگ بھی نہیں پہنچ پاتے امر تعالیٰ ہمیں صحیح عقیدت عطا فرمائے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی گستاخی سے بچائے رکھے۔

 فاعتبروا يا اولى الابصار


صفحہ 4 از 4