عالم یا طالب علم کے کسی بستی سے گزرنے پر اللہ تعالیٰ اس…

عالم یا طالب علم کے کسی بستی سے گزرنے پر اللہ تعالیٰ اس بستی کے قبرستان سے چالیس دن تک کے لئے عذاب اٹھا لیتا ہے۔(تحقیق)

  خادم الحدیث سید محمد عاقب حسین

صفحہ 3 از 3
یہ ایک ضعیف قول ہے اور حضرت ثابت بن عجلان رحمہ اللہ کا قول ہے اور اگر یہ ثابت بن عجلان ثابت بن عجلان حمصی أبو عبد الله الْأنصاری السلمی ہیں تو بقول ابو نصر احمد بن محمد کلا باذی یہ تابعی ہیں اور روایت حدیث مقطوع ہے اس کو بطورِ فضیلت بیان کیا جا سکتا ہے۔ 
(الهداية المعروف برجال صحيح البخاری: صفحہ، 131)
لیکن گزشتہ دو روایتوں کو نبیﷺ کی طرف منسوب کرکے بیان کرنا حرام ہے کیونکہ وہ دونوں موضوع من گھڑت ہیں جیسا کہ ہم ثابت کر آئے۔
فقط واللہ و رسولہٗ أعلم بالصواب
خادم الحدیث النبویﷺ سید محمد عاقب حسین رضوی:
مؤرخہ 14 ذو الحجہ 1443ھ

صفحہ 3 از 3