10 محرم کو مسجد میں مجلس کرنا
سوال: مسجد اہلِ سنت کی ہے 10 محرم کو سیدنا حسینؓ کی یادگار مجلس اس میں کر سکتے ہیں؟ جس میں شیعہ و سنی دونوں پڑھیں گے؟
جواب: سیدنا حسینؓ کا ثواب پہچانے کے لیے قرآن کریم کی تلاوت کرنا مسجد میں اور خارج مسجد میں درست اور باعثِ ثواب ہے لیکن خاص کر محرم کے موقع پر بطور یادگار مجلس کرنا درست نہیں نہ مسجد میں نہ باہر اس لیے ایسی مجلسیں مسجد میں نہ کی جائیں۔
(جامع الفتاویٰ: جلد، 9 صفحہ، 132)