بنو امیہ اور اہل بیت (رضی اللہ عنہم) کی رشتہ داریاں
جعفر صادقبنو امیہ اور اہلِ بیتؓ کی رشتہ داریاں
سوال: کیا آپ جانتے ہیں ابو سفیانؓ کے پوتے یزید بن معاویہ کی زوجہ کون تھی؟
جواب: اُم محمد بنت عبدالله بن جعفر بن ابي طالب ابنِ عبدالمطلب بن ہاشم جی بالکل درست پڑھا آپ نے یزید بن معاویہ کی بیوی عبداللہ بن جعفرؓ کی بیٹی تھی، عبداللہ بن جعفر جو جعفر بن ابی طالب کے بیٹے اور سیدنا حسینؓ کے چاچا زاد بھائی تھے۔سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ یزید بن معاویہ کے پوتے عبداللہ بن خالد کی زوجہ کون تھی؟؟
جواب: نفيسہ بنت عبيدالله بن العباس ابنِ علي بن ابی طالب بن عبدالمطلب، جی کوئی اور نہیں بلکہ سیدنا علیؓ کی پڑپوتی نفیسہ یزید کے پوتے کی بیوی تھی، جس سے عبداللہ بن خالد کے دو بیٹے علی اور عباس ہوئے۔