Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

افسران و ملازمین کی تقرری

  علی محمد الصلابی

ریاستی عہدوں پر افسران و ملازمین کی تقرری بیشتر اوقات گورنران کے ذمہ ہوا کرتی تھی چونکہ عموماً ایک مرکزی شہر کے ساتھ دیگر چھوٹے چھوٹے شہروں اور ذیلی شاخوں سے مل کر ایک ریاست وجود میں آتی ہے اور اسے ضرورت ہوتی ہے کہ اس کے زیر نگرانی تمام امور منظم رہیں۔ اس لیے اس ضرورت کی تکمیل کرتے ہوئے گورنر حضرات اپنے جیسے افراد کو ماتحت علاقوں پر افسر و ملازم مقرر کرتے تھے۔ خواہ وہ ان علاقوں کے امیر ہوں یا خراج وغیرہ کے افسر۔ واضح رہے کہ عموماً یہ تقرری خلیفہ وقت اور گورنر کے اتفاق رائے سے ہوتی تھی۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 79)