الامامۃ والسیاسۃ مصنفہ ابن قتیبہ عبداللہ بن مسلم - ردِ…

الامامۃ والسیاسۃ مصنفہ ابن قتیبہ عبداللہ بن مسلم

  محمد علی

صفحہ 3 از 3

 ترجمہ: کہ اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو باہمی نکاح میں بھی خاص مقام عطا فرمایا اور آپﷺ کو طاہر مردوں سے پاکیزہ عورتوں کی طرف مختلف پشتوں سے منتقل فرمایا حضرت ابنِ عباس نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد و تقبلك فی الساجدین کے معنیٰ یہ بیان کیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبﷺ کو حضرت آدمؑ سے حضرت عبداللہ تک پاک و طاہر پشتوں سے منتقل کیا اور آپ تشریف لائے تو پیغمبر بن کر آئے۔

 جواب سوم

 ابنِ قتیبہ کی سیرت اور حالات کا آئینہ

 لِسان المیزان: ورایت فی مرأة الزمان الدارقطنی قال کان ابنِ قتیبة یمیل الی التشبیہ منخرفات عن العترة وکلامہ یدل علیہ وقال البیھقی کان یری رای الکرامیة وذکر المسعودی والمروج ان ابنِ قتیبة استمد فی کتبہ من ابی حنیفة الدینوری وسمعت شیخی العراقی یقول کان ابنِ قتیبة کثیر الغلط۔(لِسان المیزان: جلد 3 صفحہ 385 مطبوعہ بیروت)

ترجمہ: کہ مرۃ الزمان میں میں نے دیکھا کہ ابنِ قتیبہ کے بارے میں یہ دارقطنی کا کہنا ہے کہ اس کا شیعیت کی طرف میلان تھا اور اہلِ بیت سے منحرف تھا اس پر اس کا کلام بھی دلالت کرتا ہے بیہقی نے اسے کرامیہ کہا اور مروج میں مسعودی نے کہا کہ اس نے اپنی کتابوں میں ابوحنیفہ دینوری کے مضامین سے مدد لی اس نے اپنے شیخ عراقی سے تو ابنِ قتیبہ کثیر الغلط تھا۔ 

مقدمۃ التحقیق: وغیر ابنِ الانباری وابی الطبیب نجد الحاکم ابا عبد الله محمد النیساپوری(405ھ) الذی یقول اجمعت الامة علی ان القتیبی کذاب کما نجد ابن تغریبردنی (874ھ)وکان ابنِ قتیبة خبیث اللسان یقع فی حق کبار العلماء 

( مقدمة التحقیق للمعارف: صفحہ 21 مطبوعہ مصر جدید)

 ترجمہ: ابنِ انباری اور ابو الطبیب کے علاوہ حاکم ابو عبد اللہ نیشا پوری نے کہا کہ تمام امت کا اس بات پر اجماع ہے کہ قتیبی ابنِ قتیبہ پرلے درجے کا جھوٹا شخص ہے اور اسی طرح ابنِ تغریبروی نے کہا کہ ابنِ قتیبہ گندی اور ناپاک زبان والا تھا بڑے بڑے اکابر علماء کو بھی اس اپنی زبان کے خبث سے معاف نہ کیا۔

 لمحۂ فکریہ: ابنِ قتیبہ کی سیرت اور اس کی تحریر کے بارے میں ہم نے ایک دو حوالہ جات سے روشنی ڈالی اور اس پر اہلِ تشیع ہونے کا فتویٰ اہلِ بیت سے منحرف ہونے کا الزام لگا کر امیہ عقائد پر قائم اور ابوحنیفہ دینوری ایسے کٹر امامی شیعہ کے کتابوں سے استفادہ کرنے والا غلطیوں کا پیکر تمام علماء کے ہاں متفقہ طور پر کذاب خبیث اللسان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر گند اچھالنے والا حضور سرور کائناتﷺ کے آباؤ اجداد پر بہتان لگا کر خود نبیﷺ کو ناراض کرنے والا اور اس کے باوجود وہ اہلِ سنت میں سے ہے غلام حسین نجفی وغیرہ کی آنکھیں اس عبارت سے بند تھیں؟ بڑی بےحیائی کے ساتھ اس خبیث اللسان کی پیروی کرتے ہوئے خباثت لسانی کا مظاہرہ کیا گیا اور کذاب ابنِ قتیبہ کے نقش قدم پر چل کر نجفی نے مسیلمہ کذاب کو مات کر دیا کیوں نہ ایسا ہوتا وہ بھی تشیع کا دل داہ یہ بھی اسی کا پہردار وہ بھی ادھر ادھر کے ہانکنے والا یہ بھی فٹبال کندہم جنس باہم جنس پرواز کبوتر با کبوتر باز با باز 

 فاعتبروا یا اولی الابصار


صفحہ 3 از 3