Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہل سنت اور اہل تشیع کی کتب میں امتیاز اور اہل سنت کی طرف سے بطور تقیہ غلط منسوب کردہ کتب کا بیان

  محقق اسلام حضرت مولانا علی صاحب

باب اول

 اہلِ سنت اور اہلِ تشیع کی کتب میں امتیاز اور اہلِ سنت کی طرف سے بطور تقیہ غلط منسوب کردہ کتب کا بیان

شیعہ مذہب میں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ذات پر الزام تراشی اور پھر ان اپنے خود ساختہ عقائد کے ثبوت پر بہت سی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔اور آتی رہیں گی ان دونوں مقاصد کو جب حوالہ جات کے ذریعہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو پھر بہت مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ حوالہ والی کتاب ہوتی تو ان کی ہے لیکن کمال دھوکہ دہی سے اس کو سنیوں کی معتبر کتابوں کے عنوان سے لکھا جاتا ہے۔ حالانکہ ان کے مصنفین کا اہلِ سنت سے دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا۔ اور اگر بعض کتب اہلِ سنت کے کسی مصنف کی تصنیف تو ہوتی ہیں لیکن وہ مصنف اور اس کی کتاب اہلِ سنت کے ہاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ ان حالات کے پیش نظر ہم نے یہ ضروری سمجھا کہ ایک مضبوط کتاب لکھی جائے کہ جس سے شیعہ، سنی کتب باہم ممتاز ہو جائیں اور عوام اہلِ سنت دھوکہ اور فریب کا شکار ہونے سے بچ جائیں۔ کیونکہ اس دور کے ایک شیعہ مولوی غلام حسین نجفی نے اپنی کثیر کتب شیعہ کو یہ عنوان دیتے ہوئے کہ اہلِ سنت کی فلاں فلاں معتبر کتاب میں دیکھا ہے دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے اس لیے اب ہم ان کتب کی حقیقت آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔ 

ملاحظہ فرمائیں: