ون ٹو ون گفتگو کے نام پر شیعہ مناظر کے سوالات کے اوپر…

ون ٹو ون گفتگو کے نام پر شیعہ مناظر کے سوالات کے اوپر سولات!!

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

  رانا محمد سعید شیعہ  : آپ اقرار کر لیں کہ شرائط کے مطابق آپ کے پاس نقلی دلیل نہیں ہے تو عقلی دلیل کی طرف چلتے ہیں ،   تقریر نہیں صرف روایت اور اگر ایک سے زیادہ ہے تو ایک پیش کریں اس پر بات کر کے دوسری پھر تیسری

  جعفر صادق: نقلی دلیل سے ابن سبا کی شروعات اور انجام ثابت کیا ہے۔کچھ ظاہری سرگرمیاں بھی ثابت کی ہیں۔

عقلی دلیل سے ثابت کیا ہے حُب اہل بیت میں غلو کر کے اس نے کئی عقائد کی شرعات کی اور بالآخر اپنی نبوت اور خدائی دعوی تک پہنچا۔

کردار ⬅️ صحیح روایات

شرعات اصحاب سیدنا علی ⬅️ صحیح روایات

انجام ⬅️ صحیح روایات

پانچ اہم عقائد ⬅️ عقلی دلائل بمعہ تین ثقہ جید شیعہ علماء کے اعترافات

پھر بھی نہیں ماننا تو کوئی زبردستی نہیں ہے۔بیشک ھدایت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے۔

  جعفر صادق: مزید گفتگو کرنی ہے یا گفتگو ختم کی جائے؟  میرے پاس ابھی کئی اہم روایات اور اسکینز موجود ہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : ختم کیوں کی جائے محترم ، اس لئے کہ  ہمارے درمیان طے شدہ شرائط کے مطابق دلیل مانگ رہا ہوں ۔ حد کر رہے ہیں ۔ دعوی ہے کہ وہ ان پانچ عقائد کا بانی ہے جبکہ دلیل میں ان 5 عقائد میں سے ایک بھی اس کی زبان سے صحیح روایت سے پیش نہیں کر پا رہے ۔    کئی کو چھوڑیں ، کوئی ایک صحیح روایت جس میں ابن سباء کی زبان سے آپ کے دعویٰ میں موجود 5 عقائد ثابت ہوں یا چلو کم از کم ان میں سے کوئی ایک عقیدہ تو ثابت ہو ۔ تا کہ دیکھا جائے کہ اس نے اس عقیدہ کی بنیاد رکھی ہے یا وہ عقیدہ اس سے پہلے موجود تھا۔

(رانا سعید شیعہ کو اپنے جید متقدمین کی زبان تسلیم نہیں تھی  ، ابن سبا کی زبان سے تصدیق درکار تھی! )

  جعفر صادق: دلیل نہیں دلائل دے چکا ہوں۔شروع میں آپشنز بھی بتائے تھے۔میرے دلائل کو رد اس طرح بھی کر سکتے ہیں کہ پانچوں عقائد کو اپنی کتب کی ایک ایک صحیح روایت سے ثابت کردیں۔  کل آپ اپنا ٹرن شروع کرسکتے ہیں۔ میں اس کے بعد رد کروں گا۔ابھی کے لئے اجازت۔

رانا سعید کی فرمائش آئندہ ون ٹو ون گفتگو کروں گا!!

اسے بھی قبول کر لیا گیا!! لیکن پھر کیا ہوا!!؟؟

 رانا محمد سعید شیعہ  : میں پیش کروں گا قسم باخدا پیش کروں گا،    ٹرن سسٹم نہیں ون ٹو ون بات کریں۔

 جعفر صادق: ٹھیک ہوگیا۔  -   مان لیا۔کل اتوار چھٹی ہے۔ دس بجے سے گفتگو ون ٹو ون کریں گے۔ان شاء اللہ

رات کا ایک بج چکا تھا، گفتگو کل تک مؤخر کرنے کے بجائے رانا  سعید شیعہ کا پھر یو ٹرن!!!

شیعہ کو شکست کا غم، نیند کوسوں دور!!

  

 ابن سبا کی زبان سے عقائد ثابت کرو!

شیعہ مناظر کی طرف سے مدعی کے دعویٰ سے باہر نکل کر فرمائشی دلیل کا مطالبہ

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ اقرار کر لیں کہ آپ کے پاس کوئی ایک صحیح روایت نہیں جس سے آپ ابن سباء کی زبان سے وہ پانچ یا ان میں سے کوئی ایک عقیدہ بھی ثابت ہو۔  آپ کے دعوے کی دلیل میں طے شدہ  شرائط کے مطابق کوئی روایت ہی نا ہو تو دعوی تو خود بخود ہی رد ہو گیا محترم۔

   جعفر صادق: میں نے حقائق دکھادئے ہیں۔ فیصلہ ممبرز پر چھوڑ دیں۔اگر روایات جھوٹی پیش کی ہیں تو رد کرسکتے ہیں اور آپ اپنے عقائد اپنی کتب سے ثابت کیجئے گا۔ پھر سب دیکھ لیں گے کہ ابن سبا موجد ہے یا نہیں۔علمی بحث ہے۔ انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے

 رانا محمد سعید شیعہ : آپ نے روایات پیش کون سی کی ہیں انہیں کی تو نشاندہی کروانا چاہ رہا ہوں ۔ کوئی ایک صحیح روایت جو پیش کی ہے ، دعوے میں موجود پانچ عقائد کی دلیل میں وہ پیش کریں،  نشاندہی کریں،    صرف ایک،  زیادہ نہیں

  *صرف ایک*۔

 جعفر صادق: دعوی ٰکے مطابق اور طئے شدہ شرائط میں صحیح روایات اور تائید جید علماء لکھا گیا تھا۔عقلی دلائل کا آپ کھل کر انکار نہیں کر رہے،ماننے سے بھی انکاری ہیں۔سب دیکھ رہے ہیں کہ آپ کی سوئی کہاں  اٹک گئی ہے۔ 

میں ایک عزت والا راستہ دے رہا ہوں۔ شیعہ کتب سے روایات کا ڈھیر لگانے سے پرہیز کیجئے گا۔پانچ عقائد کے لئے صرف پانچ صحیح روایات پیش کیجئے تاکہ ان پانچوں پر گفتگو کرنا ممکن بھی ہو۔مناظروں میں ایک روایت پر باری باری گفتگو ہوتی ہے۔ تین دن مسلسل  جوابات دینے  اور بیس سے اوپر دلائل رکھ دینے سے آپ کا مؤقف کمزور ہوچکا ہے۔

  باقی گفتگو کل دس بجے،ون ٹو ون۔  اللہ حافظ

شیعہ مناظر رانا سعید کی  آخری ہچکیاں!! کراہیں اور ماتم!!

 رانا محمد سعید شیعہ : محترم پہلے صحیح روایت ہوگی دعوے کی کے مطابق تو اسکی تائید ہوگی نا جید علماء سے ۔ دعویٰ ہے وصایت ، خلافت ، امامت ، تبرأ اور رجعت کے متعلق اور دلیل ہے الوہیت کی روایت ۔ سبحان اللہ

 جعفر صادق: بس اب سوجائیں۔۔۔کل میرے دعویٰ اور دلائل کا رد اس طرح کیجئے گا۔

 

کیا شرائط میں یہ طئے کیا گیا تھا کہ ابن سبا کی زبانی اہل سنت  دعویٰ ثابت کیا جائے گا؟ شیعہ مناظر کا دجل!

  رانا محمد سعید شیعہ: کمال ہے ۔ آپ طے شدہ شرائط کے مطابق دعوے کے متعلق کوئی ایک صحیح روایت پیش ہی نہیں کر سکے لیکن رد چاہتے ہیں ۔ پہلے کوئی ایک صحیح روایت جو دعوے میں مذکور عقائد کو ابن سباء کی زبان سے ثابت کرے۔ وہ پیش کیجئے ورنہ آپکا دعویٰ تب تک فی نفسہ باطل ہے۔

    جی جی یہ میں کروں گا ۔ لیکن اس سے پہلے آپ یا تو دعویٰ کی دلیل میں دعویٰ میں مذکور پانچ عقائد کو ابن سباء کی زبانی ثابت کریں گے ، یا یہ اقرار کریں گے کہ آپ کے پاس ایسی کوئی ایک صحیح روایت موجود نہیں۔

  جعفر صادق: بس چھوڑ دیں۔۔۔ آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔کل اپنی بات پر قائم رہ کر پانچ شیعہ عقائد کو پانچ صحیح روایات سے ثابت کیجئے گا۔اللہ حافظ

 آخری  فیصلہ قارئین پر چھوڑنے سے گھبرا کیوں رہے ہیں۔بس کہہ دیں کہ گفتگو کا یہ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ فیصلہ قارئین پر چھوڑا جاتا ہے۔

    نتیجہ ہم دونوں نکالنے کے مجاز نہیں ہیں۔کل دس بجے باقی گفتگو کریں گے۔

 رانا محمد سعید شیعہ : سبحان اللہ ، عقلی دلیل کی فریب کاری سے مشرق کے قلابے مغرب سے ملا دیے ، لیکن ابن سباء سے کسی ایک صحیح روایت میں دعویٰ میں مذکور پانچ عقائد پیش کرنے میں ناکام ہیں اب تک ۔ جب دعویٰ کی دلیل ہی پیش نہیں کر پا رہے دلائل کے مطابق تو دعویٰ فی نفسہ باطل و مردود ہے ۔

 جعفر صادق: فیصلہ قارئین پر،فیصلہ قارئین پر،فیصلہ قارئین پر۔

    بس خوش۔آرام کریں۔


صفحہ 3 از 3