ابن سبا کی زبانی شیعہ عقائد ثابت کرو!( شیعہ مناظر) - سنی…

ابن سبا کی زبانی شیعہ عقائد ثابت کرو!( شیعہ مناظر)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 4

اور اگر ان لوگوں کا منہ موڑے رہنا تمہیں بہت بھاری معلوم ہورہا ہے تو اگر تم زمین کے اندر (جانے کے لیے) کوئی سرنگ یا آسمان میں (چڑھنے کے لیے) کوئی سیڑھی ڈھونڈ سکتے ہو تو ان کے پاس (خود ان کا فرمائشی) معجزہ لے آؤ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کردیتا۔ لہذا تم نادانوں میں ہرگز شامل نہ ہونا۔(سورۃ الانعام:35)

الم   سورہ البقرة : آیت 44

اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۴۴﴾

ترجمہ    : 

کیا تم (دوسرے) لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت بھی کرتے ہو! کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں؟(دلیل سورۃ البقرۃ:44)

رانا سعید شیعہ کی طرف سے کتے اور بکرے  کی مثال اور دندان شکن جواب!!

 رانا محمد سعید شیعہ : ہم نے علماء کا انکار نہیں کیا، ہاں آپ کے اس دجل و فریب کا انکار ضرور کیا ہے جو آپ نے کچھ اس طرح دکھایا ہے کہ

تین روایات میں کتے کے کھانے کی ممانعت ہو اور چوتھا قول بکرے کے کھانے کے جواز پر ہو اور آپ بکرا کھانے کے جواز کے قول کو کتا کھانے کی ممانعت پر مستدل کریں اور پھر کتا کھا جائیں ۔ یہ تو حال ہے آپ کا۔

 جعفر صادق: غلط مثال فٹ کی ہے حضور۔

*تین روایات میں جس کتے کی بات ہوئی ہے اسی کتے کے متعلق تین متقدمین ثقہ شیعہ علماء نے نیچے فتوی دے دیا ہے یہ وہی کتا ہے اور حرام ہے۔* 

    ⬅️ اس کتے اور بکرے کو الگ ثابت کرنا آپ کا ذمہ تھا۔آپ ناکام رہے۔*کتا شروع سےآخر تک کتا ہی ثابت ہوا۔*

  رانا محمد سعید شیعہ : مثال بالکل ٹھیک ہے محترم ۔ اوپر کی روایات میں خدائی کے عقیدہ کا ذکر ہے اور وہ صحیح السند روایات ہیں ۔ جبکہ بات نیچے ہو رہی ہے، محدث نے ویسے ہی جیسے اس نے اوپر صحیح روایات ذکر کیں بالکل ویسے ہی وہ قول ذکر کیا، جو بلا سند ہے اور مجہول ہے ۔ آپ نے اسے عالم کی تائید کا جامہ پہنا دیا ۔

  (اس کتے اور بکرے کو الگ ثابت کرنا آپ کا ذمہ تھا۔آپ ناکام رہے۔*کتا شروع سےآخر تک کتا ہی ثابت ہوا۔*)   ہم نے الحمدللہ ثابت کیا اور آپکو دعوت بھی دی کہ حضور بکرا کھائیں ہمارے نزدیک تو بکرا حلال ہے لیکن آپ بضد کہ آپ نے کتا ہی کھانا ہے   اور اس بات میں آپ نے یہ بھی دبے لفظوں میں اقرار دے دیا کہ آپ نے کتے اور بکرے کو ملانے کی کوشش کی ہے ، اللہ کی شان کہ آپ سے یہ بھی نکلوا دیا ۔ حق تو ظاہر ہوتا ہے۔

(قارئین!کتے اور بکرے کی مثال شیعہ مناظر نے دی، اسے الگ ثابت کرنے کا کہا  گیا تو موصوف کہہ رہے ہیں کہ سنی مناظر نے دبے لفظوں میں  إقرار کرلیا  ہے!!)

  شیعہ عقائد پر میں روایات دوں گا ۔ آپ یکطرفہ من مرضی سے گفتگو ختم کرنے کے مجاز نہیں۔

 جعفر صادق: اوپر لکھا گیا ہے کہ کتا کہاں سے، کیسے آیا اور کہاں جاکر رہنے لگا ۔۔۔پھر لکھا گیا ہے کہ اس کتے نے ایسے کرتوت کئے جو مشرکانہ تھے اس وجہ سے لعنتی ہوگیا۔ نیچے تین جیدمتقدمین  علماء نے مزید اضافہ کردیا کہ یہ وہی کتا ہے جو پوری زندگی بھونکتا رہا۔ (پانچ عقائد) ۔

(   شیعہ عقائد پر میں روایات دوں گا ۔شیعہ مناظر )

بسم اللہ کریں۔پورا گروپ منتظر ہے۔

کتے کو بکرا سمجھ کر کیسے کھایا جائے۔پہلے کتے کو بکرا تو  ثابت کریں  سرکار۔

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ نے یہ تین صحیح روایات دیں ۔ جس کا پورے مناظرے میں ڈھنڈورا پیٹتے رہے ہیں ۔ ان روایات میں کس روایت کے متن میں *خلافت ، وصایت ، امامت ، برأت یا رجعت کا ذکر کیا گیا ہے*۔

 

     جعفر صادق: آپ نے کہا ہے کہ کتا اور بکرا الگ ہے۔میں تو کتے کو کتا ہی کہہ رہا ہوں۔ اب آپ  پھر وہیں آگئے۔کوئی مسئلہ ہے آپ کے ساتھ،یہ سب ڈسکس ہوچکا۔

ہم دونوں اس کا فیصلہ قارئین پر چھوڑتے ہیں۔عقائد ثابت کرنے ہیں حضور۔

  رانا محمد سعید شیعہ : جی ہم بھی کہہ رہے کہ روایات میں خدائی کے عقیدے کا ذکر ہے ان کا ہمارے دعوے کے دلائل میں کوئی کام ہی نہیں نا محترم ۔ ہماری بات ہو رہی ہے عقیدہ امامت ، خلافت ، وصایت ، برأت اور رجعت پر ۔ اس پر صحیح روایت دی گئی کوئی ؟؟ 

    کیونکہ آپ اس چیز کو بنیاد بنا رہے ہیں جس کا دعویٰ  سے کوئی ربط نہیں،    گفتگو مزید شارٹ کرتے ھیں ۔    رکیئے

 جعفر صادق: *آپ اقرار کریں کہ متقدمین شیعہ ثقہ علماء بہت کم علم تھے۔۔ آج کے شیعہ ان سے زیادہ حقائق جانتے ہیں۔*

 رانا محمد سعید شیعہ : رکیئے نا محترم۔

 جعفر صادق: ربط نہیں ہے تو قارئین خود فیصلہ کر لیں۔آپ کو پریشانی کیوں ہو رہی ہے۔

  رانا محمد سعید شیعہ : رکیئے حضور صبر کیجیئے۔

  جعفر صادق: کیوں رکوں؟ میری دلیل نقلی تین روایات اور نیچے تین ثقہ علماء کا اعتراف ہے۔کمال ہے

کوئی نئی بات کریں ، یا عقائد پر آئیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : باؤلے کیوں بن رہے ہیں ۔ صبر کیجئے نا۔  پہلے تو بہت صابر بن کر دکھا رہے تھے۔  اب کیوں باؤلے ہو رہے ہیں ۔ کس بات کی گرمی چڑھ گئی ہے۔

  جعفر صادق: ایک ہی بات دس بار کرنے سے کیا فائیدہ؟ دونوں کا نکتہ نظر آچکا،کوئی نئی بات کریں۔

  نماز کے ساتھ مزید دو نبوی دعائوں کو بھی گڑگڑاکر مانگتے رہنے کی عادت کو اختیار کریں:

اللَّهُمَّ، أَرِنَا الْحَقَّ حَقّا وَارْزُقْنَا اتِّبَاعَهُ، وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَوَفِّقْنَا لِاجْتِنَابِهِ، وَلَا تَجْعَلْه مُلْتَبِسًا عَلَيْنَا فَنَضِلَّ، وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا.

میرے الله! ہمیں حق کو حق دکھا اور حق بات کے پیچھے چلنے کو ہمارا رزق(یعنی مرنے سے پہلے کامل عادت)بنادے اور باطل کو باطل دکھا اور باطل سے اجتناب(دوری اور احتیاط) کو بھی ہمارا رزق(یعنی مرنے سے پہلے کامل عادت) بنادے، ایسا نہ ہو کہ حق و باطل ہم پر خلط ملط ہوجائے  اور ہم بہک (گمراہ) جائیں. اے الله! ہمیں متقی (پرہیزگار) لوگوں کا امام بنا.

(تفسیرابن کثیر: سورۃ البقرۃ:213)

 رانا محمد سعید شیعہ : جی جی بالکل ۔ صبر کریں اب ۔ باؤلے نا بنیں ۔*ان اللہ مع الصابرین*

  جعفر صادق: نئی بات، نیا اشکال، یا عقائد شیعہ پر پانچ صحیح روایات۔  وقت ضایع کرنے سے  اجتناب کریں۔

  رانا محمد سعید شیعہ  : صبر ۔ اب صبر تو کر لیں محترم ۔    ناشتہ کر کے ایک گھنٹے بعد حاضر ہوتا ہوں ۔ ان شاء اللہ

صفحہ 2 از 4