ابن سبا کی زبانی شیعہ عقائد ثابت کرو!( شیعہ مناظر) - سنی…

ابن سبا کی زبانی شیعہ عقائد ثابت کرو!( شیعہ مناظر)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 4

ابن سبا کی زبانی شیعہ عقائد ثابت کرو!( شیعہ مناظر)

فرمائشی دلیل مانگنا  ہٹ دھرمی اور انکار کا بہانہ ہے!!(القرآن)

 جعفر صادق:   فرمائشی دلیل مانگنا، ہٹ دھرمی اور انکار کیلئے بہانہ ہے۔

ومامن دآبۃ   سورہ ھود : آیت 53

قَالُوۡا یٰہُوۡدُ مَا جِئۡتَنَا بِبَیِّنَۃٍ وَّ مَا نَحۡنُ بِتَارِکِیۡۤ  اٰلِہَتِنَا عَنۡ قَوۡلِکَ وَ مَا نَحۡنُ  لَکَ  بِمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۵۳﴾

ترجمہ    : 

انہوں نے کہا : اے ھود! تم ہمارے پاس کوئی روشن دلیل لے کر نہیں آئے۔ اور ہم اپنے خداؤں کو صرف تمہارے کہنے سے چھوڑنے والے نہیں ہیں، اور نہ ہم تمہاری بات پر ایمان لاسکتے ہیں۔

(سورۃ ھود:53)

تفسیر:

روشن دلیل سے ان کی مراد ان کے فرمائشی معجزات تھے۔ عقلی اور نقلی دلائل تو حضرت ھود (علیہ السلام) نے ہر قسم کے پیش کردئیے تھے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ہم جس معجزے کی فرمائش کرتے جائیں وہ ہمیں دکھاتے جاؤ۔ ظاہر ہے کہ پیغمبر کرشمے دکھانے کے لیے وقف نہیں ہوسکتا۔ اس لیے ان کی یہ فرمائشیں پوری نہ ہوئیں تو انہوں نے کہہ دیا کہ تم کوئی روشن دلیل ہی ہمارے پاس نہیں لائے۔

 رانا محمد سعید شیعہ  : جن روایات میں امامت ، وصایت ، خلافت ، برأت اور رجعت کا ذکر ہی نہیں ہے ۔وہ روایات پیش کی آپ نے ۔اور جو میرے عالم کی بات ہے وہ الگ حیثیت میں ہے نا کہ ان روایات کی نشاندہی میں   یا ان روایات کے متن میں ان پانچ عقائد کا ذکر دکھا دیں یا علامہ کشی کی یہ تصریح دکھا دیں کہ لکھا کہ

*أقول ان ھذہ الروایہ قد اثبت ان ابن سباء کان یہودیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الخ

یا تیسرا آپشن ہے ۔ اصحاب علی سے علامہ کشی تک کی سند پیش کر دیں ۔ *ذاتی اصول گھڑنے کے علاوہ متعلقہ کچھ کام تو کریں۔

 جعفر صادق: فیصلہ قارئین پر چھوڑتے ہیں۔⬅️ عقائد ثابت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

  رانا محمد سعید شیعہ :

عقلی دلائل ⬅️ منگھڑت کہانی

نقلی دلائل ⬅️ دعویٰ سے بے ربط

صحیح روایت کا مطالبہ ⬅️ سنی کی آئیں بائیں شائیں

  جعفر صادق: ھدایت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جب نبی بھی فرمائشیں پوری کرنے سے قاصر رہے تو میں کم علم گنہگار عاجز بندہ کیا کرسکتا ہوں۔

مناظرے میں جواب دینا صرف مدعی پر  لازم ہے! (شیعہ مناظر)


  رانا محمد سعید شیعہ : ایسے نہیں ہوتا مناظرے میں جواب دینا تو لازم ہے نا آپ پر محترم،   جن روایات میں امامت ، وصایت ، خلافت ، برأت اور رجعت کا ذکر ہی نہیں ہے ۔وہ روایات پیش کی آپ نے  اور جو میرے عالم کی بات ہے وہ الگ حیثیت میں ہے،  نا کہ ان روایات کی نشاندہی میں ۔یا ان روایات کے متن میں ان پانچ عقائد کا ذکر دکھا دیں یا علامہ کشی کی یہ تصریح دکھا دیں کہ لکھا کہ

*أقول ان ھذہ الروایہ قد اثبت ان ابن سباء کان یہودیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الخ

یا تیسرا آپشن ہے ۔ اصحاب علی سے علامہ کشی تک کی سند پیش کر دیں ۔ *ذاتی اصول گھڑنے کے علاوہ متعلقہ کچھ کام تو کریں۔

 

 جعفر صادق: ذاتی تاویلات کیوں؟  دلائل دیکر ثابت کرنا ہوتا ہے میری جان میں صدقے جاواں

 رانا محمد سعید شیعہ :   کمال ہے کہ جس بندے نے اب تک کوئی ایک صحیح روایت دعوے کی دلیل میں پیش نہیں کی وہ مجھے طعنہ دے رہا ہے کہ میں ذاتی تاویل کر رہا ہوں ۔ جبکہ میں صحیح روایت کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

  جعفر صادق: علماء کے اقوال الگ حیثیت سے کیسے ہوگئے؟ اوپر روایات میں سورج کا ذکر ہے اور نیچے ثقہ علماء نے رات کے اندھیروں کا ذکر کیا ہے۔بڑے ظالم ہو!    دلیل دے کر رد کریں۔عقلی دلیل؟ نقلی دلیل ؟

 رانا محمد سعید شیعہ : کیونکہ اس قول میں مذکور بات کا اور روایات میں مذکور بات جدا جدا ہیں ۔

 جعفر صادق: آپ ختم ہوچکے ہو۔ایک راستہ ہے۔اپنے پانچ عقائد اپنی ہی کتب سے ثابت کردو۔

 رانا محمد سعید شیعہ : اوپر روایات میں خدائی کے عقیدے کا ذکر ہے۔  کمال فریب دیتے ہو یار ، صحیح روایت اب تک ابن سباء کے لئے دعویٰ میں مذکور عقائد ثابت کرنے کیلئے آپ نہیں پیش کر سکے اور ختم میں ہو گیا ہوں۔

  جعفر صادق: (اس قول میں مذکور بات اور روایات میں مذکور بات جدا جدا ہیں ۔)  جدا ہے تبھی تو صراحت سے بیان کیا گیا ہے تاکہ اس ملعون کی اگلی پچھلی کے ساتھ ساتھ بیچ والی زندگی بھی عیاں ہوجائے وہ اس معاملے میں سچے تھے۔۔آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔

 (اوپر روایات میں خدائی کے عقیدے کا ذکر ہے۔ )    بالکل۔۔۔

(صحیح روایت اب تک ابن سباء کے لئے دعوی میں مذکور عقائد ثابت کرنے کیلئے آپ نہیں پیش کر سکے ) آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔عقائد پر آئیں۔ تین جید شیعہ علماء کا انکار کر کے آپ نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔ معذرت کے ساتھ۔

  رانا محمد سعید شیعہ : دعویٰ  میں کہیں خدائی کا ذکر ہے کہ شیعہ کے عقیدہ خدائی پر بات ہو گی ؟ 

  عقائد پر تو آؤں گا۔  لیکن آپ وہ صحیح روایت پیش نہیں کر سکیں گے جس کا مطالبہ 12 اکتوبر سے کر رہا ہوں ۔

  جعفر صادق: قارئین کے سامنے دونوں کے مؤقف پہنچ چکے ہیں۔عقائد پر آئیں۔

    آ ہی جائیں سرکار،انتہا ہوگئی انتظار کی۔

 رانا محمد سعید شیعہ : میں کچھ بولوں گا تو اخلاقیات یاد آئے گی ۔ کیونکہ اب تمہارے پاس دلیل تو کوئی ہے نہیں اس لئے تم چاہتے ہو کہ تم اپنی بکواس قسم کی مثالیں اشاروں کنایوں میں مجھ پر کسو اور بھاگو۔

  جعفر صادق: میں نے دلیل نہیں پیش کی اور دلیل  نہیں ہے تو خوش ہونے کے بجائے پریشانی کیوں ہے۔فیصلہ کرنے والے بھی عقل رکھتے ہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : جی جی فیصلہ کرنے والے عقل رکھتے ہیں لیکن ان کو گمراہ کرنے والے آپ جیسے دجل و فریب کے کاریگر ہوں تو ا ن کی عقل پر پردہ پڑنا عام سی بات ہے ۔

جعفر صادق: بس پھر فیصلہ قارئین پر چھوڑتے ہیں۔ آگے شیعہ عقائد ثابت کریں گے یا گفتگو اختتام پذیر ہو۔؟

واذاسمعوا   سورہ الانعام : آیت 35

وَ اِنۡ کَانَ  کَبُرَ عَلَیۡکَ اِعۡرَاضُہُمۡ فَاِنِ اسۡتَطَعۡتَ اَنۡ تَبۡتَغِیَ نَفَقًا فِی الۡاَرۡضِ اَوۡ  سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ  فَتَاۡتِیَہُمۡ  بِاٰیَۃٍ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ  لَجَمَعَہُمۡ عَلَی الۡہُدٰی فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ  الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۳۵﴾

ترجمہ    : 

صفحہ 1 از 4