Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شرعی منکرات پر مشتمل تقریبات میں شرکت کرنا


سوال: مغربی ممالک میں ایسی عام تقریبات اور اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں مسلمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ ان تقریبات میں مخلوط اجتماع ہوتا ہے اور شراب پینے پلانے کا دور بھی چلتا ہے۔اگر اُن تقریبات میں مسلمان شرکت نہ کریں تو وہ ایک طرف پورے معاشرے سے کٹ کر تنہا رہ جاتے ہیں، اور دوسری طرف بہت سے فوائد سے محروم ہو جاتے ہیں۔ کیا ان حالات میں مسلمانوں کے لئے ان تقریبات میں شرکت کرنا جائز ہے؟

جواب: جو تقریبات شراب اور خِنزیر کے کھانے پینے اور مردوں اور عورتوں کے رقص و سُرور پر مشتمل ہوں ان میں مسلمانوں کا شریک ہونا جائز نہیں جبکہ اس شرکت کے لئے شہرت اور جاہ کے حصول کے علاؤہ کوئی اور چیز داعی بھی نہیں ہے، مسلمانوں کے لیے ان فِسق و فُجور کہ اسباب اور محرمات دین کے سامنے جھکنا مناسب نہیں جو ان کو پیش آرہے ہیں، بلکہ ایسے موقع پر تو ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین پر جمے رہیں۔ ان تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر اتفاق کر لیں تو غیر مسلم خود اس بات پر مجبور ہوں گے کہ وہ ان تقریبات ان منکرات سے خالی کر لیں،

(فقہی مقالات: جلد، 1 صفحہ، 264)