شیعوں کے ماتمی مجلسوں میں شرکت کی ممانعت
شیعہ لوگ محرم کے مہینے میں جو کچھ کرتے ہیں، وہ اپنے مسلک کے مطابق کرتے ہیں، لیکن بہت سے ایسے اہلِ سنّت حضرات بھی ایسی مجلسوں اور تعزیوں میں اور اُن کاموں میں شریک ہو جاتے ہیں جو بدعت اور منکر کی تعریف میں آجاتے ہیں۔ قرآن کریم نے جہاں حرمت والے مہینوں کا ذکر فرمایا ہے، اُس جگہ پر یہ ایک عجیب جملہ اِرشاد فرمایا کہ فَلَا تَظۡلِمُوۡا فِيۡهِنَّ اَنۡفُسَكُمۡ(سورہ التوبہ، آیت 36)
لہٰذا قرآن کریم نے تو صاف حکم دے دیا کہ ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو بلکہ ان اوقات کو اللہ تعالیٰ جلّ شانہ کی عبادت میں اور اُس کے ذکر میں اور اس کے لئے روزے رکھنے اور اس کی طرف رجوع کرنے میں اور اس سے دعائیں کرنے میں صرف کرو اور اُن فضولیات سے اپنے اپ کو بچاؤ۔
(اصلاحی خطبات: جلد، 14 صفحہ، 87)