Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ذخیرہ اندوزی کی حرمت

  علی محمد الصلابی

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ذخیرہ اندوزی سے روکتے اور منع کرتے تھے۔

(موطا مالک: جلد، 2 صفحہ، 651)

بظاہر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اس سلسلہ میں اپنے پیش رو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے منہج پر قائم تھے خواہ غلہ میں ہو یا دوسری اشیاء میں، ان کے مابین تفریق کے قائل نہ تھے کیوں کہ آپؓ کی ممانعت عام تھی۔ خاص کر اس لیے کہ ذخیرہ اندوزی کی تحریم سے متعلق رسول اللہﷺ‏ سے مروی بعض نصوص مطلق اور بعض مقید ہیں اور ان میں کوئی تعارض نہیں، اس لیے مطلق اپنے اطلاق پر باقی رہے گا۔

(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 15)