Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مفلس (جس کا دیوالیہ ہو جائے) پر حکم امتناعی

  ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مفلس پر حکمِ امتناعی کے حق میں تھے اور جب مفلس پر حکم امتناعی نافذ کر دیا جائے تو قرض خواہ اپنے قرضوں کے حساب سے اس کا مال تقسیم کر لیں گے لیکن اگر کسی کو اپنا مال جو اس سے بیچا تھا بعینہٖ مل جائے تو اس کے لیے جائز ہے کہ بیع کو فسخ کر کے اپنا مال واپس لے لے۔ 

(سنن البیہقی: جلد، 6 صفحہ، 46) 

کیوں کہ دوسروں کی بہ نسبت وہ زیادہ اس کا مستحق ہے۔

(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 119)