مناظرہ ابن سبا موجد عقائد شیعیت کے ختم ہونے کے بعد واٹس آپ…

مناظرہ ابن سبا موجد عقائد شیعیت کے ختم ہونے کے بعد واٹس آپ گروپ پر ممبرز کے تبصرے

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

اسکے علاوہ سنی مناظر نے یہ بھی ثابت کیا کہ یہ بعض اہل علم مولا علی کے اصحاب تھے۔۔

اب کشی اور علامہ سعد بن عبداللہ کو یہ کیسے معلوم ہوا کہ  یہ بعض اہل علم مولا علی کے اصحاب تھے؟ یہ انہوں نے کیسے جان لیا؟

یعنی کچھ تو تھا جسکی پردہ داری کی جا رہی تھی یعنی شیعوں کے پاس ان 5 عقائد کا بانی بھی عبداللہ بن سباء ہے، اس پر بھی شیعوں کے پاس صحیح اسناد سے روایات موجود ہیں لیکن تقیہ کرکے ذکر نہیں کیں۔۔۔

اہل سنت مناظر نے ہمارے علم میں اضافہ کیا۔۔اللہ تعالیٰ انکو دونوں جہانوں میں بھلائیاں عطاء فرمائے ۔۔

بہت بہت مبارک ہو قبلا ڈاکٹر صاحب

       ایک نامعلوم ممبر: سب سے پہلے رانا صاحب کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے، باقی  ڈسپنسر صاحب نے بڑا زور لگایا

مگر ایک صیح حدیث نہیں لاسکا جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ابن سبا معلون شیعہ عقائد کا بانی ہے۔ ابن سبا ڈاکڑ ڈسپنسر کے عقائد کا تو بانی ہوسکتا ہے شیعہ عقائد کا بلکل بھی نہیں۔ ڈسپنسر نے چیلنج تو ایسے کیا تھا جیسے واقعی ہی اس نے ثابت کردینا ہے ۔کھودہ پہاڑ نکلا چوہا ۔

  علی ناصر (شیعہ مناظر): ممتاز قریشی دلیل میں چارٹ بنا کر کیوں دیتا ہے جس میں گول دائرہ میں قفل مدینہ بنا ہوتا ہے اور تیر...نا دعویٰ پر بات کی نا دعویٰ پر دلیل دی..بعض اصحاب امیرالمومنین ثابت کر دینے سے مجہول معلوم ہو جاتے ہیں کیا...باکل عقل سے فرغانہ انسان۔

(آپ جیسے عالم سے علمی تبصرے کی امید تھی۔ مجہول لوگ ہوتے تو آپ کے تیسری صدی کے جید علماء نے ان مجہول نامعلوم لوگوں پر اہل علم کا فتویٰ کیسے لگا دیا؟ پھر تو وہ خود بھی جھوٹے ہوگئے!!  اتنی بڑی حقیقت لکھتے ہوئے اہل علم کاٹھپہ کیوں لگا دیا؟ اور آج شیعوں کو آخر یہ خبر کہاں پہنچ گئی کہ وہ اہل علم نہ تھے بلکہ مجہول نامعلوم جاہل قسم کے لوگ تھے!!)

     حیدری شیعہ: السلام علیکم ۔ سب سے پہلے تو جناب رانا محمد سعید کو  بہت بہت مبارک ہو جس نے حق کو واضح کیا اور باطل کو   رسوا کیا ۔ممتاز کا دعوی یہ تھا  

 دعوی اہل سنت 

شیعہ اثناعشریہ کے بعض اہم عقائد سیدنا علی خلیفہ بلافصل، وصی رسول اللہ، عقیدہ امامت، خلفائے ثلاثہ سمیت 99.99 فیصد صحابہ کرام پر الزام بازی اور تبرہ ۔(معاذ اللہ) اور عقیدہ رجعت (نبی اور ائمہ اہل بیت کی دوبارہ دنیا میں واپسی) ان سب عقائد کا موجد عبداللہ ابن سبا یہودی ملعون ہے۔

 جیسا دعوی رکھا ، اس پر مکمل مناظرے میں  جناب ممتاز صاحب نے ایک بھی دلیل نہیں لا سکا ،بلکل بےبس و لاچار نظر آیا ۔

 جس پر شیعہ مناظر بار بار کہتا رہا کے دعوی کے مطابق دلیل پیش کریں لیکن مجال ہے کے سنی مناظر کوئی دلیل صحیح سند سے پیش کرتا ، شیعہ مناظر  

کوئی ایک دلیل جو اب تک شرائط کے مطابق دی ہے ؟؟ کوئی ایک صحیح روایت اور اسکی تائید میں کوئی ایک شیعہ عالم کا قول کہ ہاں ابن سباء ہمارے عقائد کا بانی و موجد ہے ۔ نشاندہی کریں۔

 ممتاز صاحب کا علمی معیار تو دیکھیں خود  ایک قول نقل کیا وہ بھی بلا سند  اور جب شیعہ مناظر نے احادیث پیش کی  تو ضعیف ضعیف کا رونا شروع کر دیا  ،جناب والا جب آپ خود ایک بلا سند قول کو لیکر بیٹھ گئے  تو  آپ کا ضعیف ضعیف کا رونا بلکل فضول تھا۔

(اگر واقعی ایسا ہوتا تو أصول مناظرہ کے مطابق شیعہ مناظر دلائل کا رد کردیتا، بداخلاقیاں، شرائط کا غلط استعمال اور بیس سے اوپر ضعیف روایات   رکھنا،آخری ٹرن کا رد کرنے سے فرار ہوجانا اور بالآخر  مخالف کو ایڈمن شپ سے ہی ہٹادینا اس کی سنگین غلطیاں تھیں۔ وہ قول بلا سند کیسے؟ جبکہ  تینوں متقدمین علماء کا ہی ہے۔ یا وہ کتب ہی ان علماء کی نہیں ہیں۔ )

ملک اعوان: ویسے ایک بات تو ماننی پڑے گی سنی و  شیعہ اس بات کو دل پے نہ لیں۔  ممتاز قریشی کی وہ ہوئی جو اسے سالوں یاد رہے گی اور آئندہ وہ مجہول روایت دعویٰ میں کبھی نہیں لائے گا۔ کیوں کے وہ اب جان چکا ہے راوی دیکھانے سے ہی جان چھوٹتی ہے وگرنہ عوام سے گالی ضرور پڑتی ہے۔

یہ سچ ہوتا تو مناظرے میں  صورتحال کچھ اور ہوتی!  شیعہ مناظر رانا سعید اتنا بیوقوف تو  نہیں تھا کہ  سنی مناظر کے (بالفرض )کمزور دلائل کے باوجود خوامخواہ شرئط توڑتا رہا، بدمعاشیاں کرتا رہا، آخر میں ٹرن ختم  کر کے فرمائشی دلیل کی رٹ لانا شروع کردی ، پھر حد ہی کردی ،  سنی مناظر کو ایڈمن شپ سے  ہی ہٹا دیا!!! ! یہ سب کرنا اس کی مجبوری تھی کیونکہ وہ  اہل سنت دلائل کے سامنے عاجز ہوچکا تھا۔

نامعلوم ممبر:  اگرشیعہ مناظر ایک ایسی صحیح دلیل پیش کردیتے جس سے  ان کے پانچوں بنیادی عقائد صحیح ثابت ہوجاتے جس کا ان سے باربار مطالبہ ہوتا رہا اور وہ اللہ کی قسم کھاکر کہ چکے تھے کہ میں ضرور ایسے دلیل پیش کروں گا اور بعد میں بھی کہتے رہےمگر پیش نہیں کی، اس سے شیعہ مذہب کے عقائد بھی ثابت ہوجاتے اور  سنی مناظر کے دعوے اور ساری باتوں کا رد بھی ہوجاتا مگر شیعہ مناظر نےقسم کھانے اورسنی مناظرکے بار بار کےمطالبے کےباوجود کوئی ایسی روایت پیش نہیں کی ۔اس سے واضح طورپر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ شیعہ کےپاس اپنےعقائد کوثابت کرنے لیے کوئی ایک بھی صحیح دلیل نہیں ہے۔

  عبدالحمید بلوچ  :   میں انتہائی مشکور ہوں دونوں مناظر حضرات کا جنہوں نے اپنی قیمتی وقت صرف کرکے ابن سبا ملعون پر گفتگو کرکے عوام الناس تک حقائق پہنچائے۔ جس پر ان کا مشکور رہوں گا۔ 

ہار جیت پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ اتنا ضرور کہوں کہ یہ مناظرہ جو پچھلے ایک سال سے تاخیر کا شکار رہا۔ جس پر شیعہ علماء گفتگو کرنے سے ہر وقت قاصر تھے۔ *تاریخی متنازعہ شخص عبداللہ بن سبا پر رانا سعید نے مناظرہ کرکے اپنے عاجز رہنے والے شیعہ علماء کو پیچھے چھوڑ دیا۔*

منجانب: عبد الحمید بلوچ اہلسنت۔(گروپ ایڈمن)


صفحہ 2 از 2