مناظرہ ابن سبا موجد عقائد شیعیت کے ختم ہونے کے بعد واٹس آپ…

مناظرہ ابن سبا موجد عقائد شیعیت کے ختم ہونے کے بعد واٹس آپ گروپ پر ممبرز کے تبصرے

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

مناظرہ ابن سبا موجد عقائد شیعیت کے ختم ہونے کے بعد واٹس آپ گروپ پر ممبرز کے تبصرے

  عبدالحمید بلوچ  :  مناظرے کے متعلق مہذہب الفاظ میں تمام ممبرز اپنی اپنی رائے دینے کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔

  ⬅️ شیعہ سنی کے مقدسات کا توہین کرنا ممنوع ہے۔

⬅️صرف کئے گئے مناظرہ پر تبصرہ کریں الگ سے اپنی نئی بحث شروع مت کریں۔

⬅️ گالم گلوچ اور بداخلاقی کرنے والے کو ریمو کردیا جائے گا۔ چاہے وہ اہلسنت سے ہو یا  اہل تشیع سے ہو۔

  تبصرے کے لئے گروپ ایک گھنٹے تک اوپن رہے گا۔ (اگر زیادہ تر ممبرز آف لائن ہوئے تو وقت بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔)

   محمد  رضا بھوجانی: ایک صحیح حدیث نہیں لاسکا جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ابن سبا معلون شیعہ عقائد کا بانی ہے،باتیں کڑوروں کی دکان پکوڑوں کی۔

تاشفین ملک: شیعہ مناظر نے جو رولا ڈالے رکھا مجہول روات کا تو سب سے پہلے تو شیعہ کے ہاں مجہول روایات بھی قابل قبول ہیں کیونکہ 700ہجری تک شیعہ کو علم رجال کا ہوش ہی نہیں آیا اور پھر شیعہ کے ہاں آئمہ کا صحابی چاہیے مجہول ہو وہ ثقہ سے بھی اوپر ہے۔

 امامت وصیت عصمت رجعت تبراء لعن طعن شیعہ ایمانیات یا اصول الدین میں شامل ہے شیعہ کے پاس ایک بھی روایت ایسی نہیں جس میں رسولﷺ نے کسی کو سکھایاہو،  یاتصریح فرمائی ہو کہ    امامت، وصیت، عصمت، رجعت ، تبراء لعن طعن پر ایمان لاؤ۔

مناظرہ مزید آگے چلنا چاہیے تھا تاکہ شیعہ ایمانیات پر سوالات کیے جاتے اور پھر عوام دیکھتی کہ  شیعہ کے پاس اپنے ایمانیات کو ثابت کرنے کےلیے نا کوئی روایت ہوتی اور نا کوئی آیت!

 علی عمران:  انتہائی مایوسی ہوئی ہمیشہ کی طرح صرف بڑھکیں ہی ماری گئیں۔ دعویٰ کے مطابق ایک دلیل نا آ سکی ، البتہ ادھر ادھر کی ٹامک ٹوئیوں پہ گزارہ رہا۔ مخالف کو چاہیے تھا کہ ابن سباء ملعون کو اہل تشیع کے عقائد کا بانی ثابت کرنے کی کوئی ایک صحیح حدیث پیش کرتا یا کم از کم اس سے کسی راوی کی روایت کردہ کوئی روایت ہی پیش کر دیتا کہ ابن سباء ملعون کے یہ عقائد تھے جو شیعہ ثقہ روات نے اس سے روایت کئے۔

 ‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬‬ راجا وقاص حیدری : سبائیوں نے بھی یہ پکوڑے تیار کئے تھے اسی نہج سے ان پکوڑوں کو ان کے منہ پر مارا گیا ہے شرح اس کی یہ ہے کہ سبائیوں نے اہل سنت مصادر سے بھی بارویں کی پیدائش کے ثبوت میں اسی طرح کے بے سند اقوال ہی پیش کئے ہوئے ہیں جن کا حسن عسکری علیہ السّلام کے دور سے لنک ہی نہیں ۔جبکہ وصایت کے من گھڑت اعتقاد کو بالجزم سبائی متقدمین علماء نے ابنِ سبا کی طرف منسوب کیا ہے۔

  کامران حیدر: سنی مناظر ایک بھی روایت سے یہ ثابت نہیں کر سکے کہ ابن سبا کے عقائد شیعہ عقائد سے ملتے تھے اور پھر شور مچاتے رہے کہ نہیں تم ثابت کرو اپنے عقائد تو یہ اپنے دعوے کو خود ہی ثابت نہیں کر سکے۔

(بھائی! شیعہ کا جواب دعویٰ پڑھ لیتے تو یہ نہ کہتے۔ شیعہ مناظر نے  خود اس بات کو ممکنات میں کہا ہے۔تین متقدمین علماء نے اہل علم کہہ کراپنی  مہر لگادی ہے کہ ابن سبا ہی پہلا شخص تھا، آج کے شیعوں  کو وحی آگئی کہ وہ اہل علم نہیں تھے بلکہ نامعلوم مجہول لوگ  تھے!)

   کامران حیدر: سنی مناظر کا دعویٰ تھا کہ شیعہ عقائد کا بانی ابن سبا ہے شیعہ مناظر نے دعویٰ کے موافق صحیح روایت مانگی تو انہوں نے اس کے کافر ہونے کی روایت پیش کر دی۔

  تاشفین ملک::  اسی روایت سے شیعہ متقدمین نے جو استدلال کیے تھے وہ بھی ساتھ پیش کیے تھے۔

  کامران حیدر: متقدمین کے استدلال تو بعد کی بات پہلے ابن سبا کے منہ سے اقرار تو ثابت کر دیتے؟؟

تاشفین ملک:: ابن سباء نے شیعہ مذہب اس لیے تھوڑی بنایا تھا کہ اسلام کے مقابلے میں بنےن والے مذہب کے بانی کے طور پر میرا نام آئے۔

کامران حیدر: یہ قیاس ہے آپ کا بنا دلیل،  اس طرح کی ہزار کہانی میں بنا کر اپ کو یہودی بھی بنا سکتا ہوں۔

(کہانیاں مناظروں میں زیربحث نہیں لائی جاسکتیں۔۔ابن سبا نے ایک تصور دیا، جس پر سیدنا علی کے بعد شیعیت کا وجود ہوا، اس کے بعد کئی فرقے بنتے چلے گئے۔آج کا اثنا عشریہ فرقہ تو اس وقت پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔)

کامران حیدر: باقی جب شیعہ مناظر نے سنی کتب سے اپنے عقائد پیش کئے تو پھر کلٹی ماری کہ نہیں اپنی کتب سے ثابت کرو واہ!

(سنی کتب سے شیعہ عقائد ثابت نہیں کرنے تھے!! شیعیت واحد مذہب ہے جو اپنے عقائد فریق مخالف سے ثابت کرنے کے کوششیں کرتا ہے۔  تبلیغ اور دفاع ہمیشہ اپنے کتب سے کیا جاتا ہے۔ یہ مناظروں  بنیادی أصول ہے۔شرائط میں بھی یہ طئے کیا گیا تھا کہ پہلے تحقیقی جواب دیا جائے گا۔)

 مسرور جعفری:  شیعہ عقائد پر دلائل موجود ہیں۔ مذہب اہل بیت نامی کتاب  علامہ شرف الدین کی اٹھا کر دیکھ لیں۔۔شیعہ کے تمام بنیادی عقائد سنی ماخذ سے ثابت کئے گئے ہیں!

(یہ اس بات کی قوی دلیل ہے کہ اہل تشیع کتب سے شیعہ عقائد ثابت نہیں ہیں۔ شیعیت ایک گھڑا ہوا مذہب ہے جو اہل سنت کتب کی روایات کو بنیاد بنا کر گھڑا گیا ہے اسی لئے شیعہ اپنے عقائد کو ثابت کرنے کے لئے  اہل سنت کتب کے محتاج ہوتے  ہیں! اس مناظرے میں بھی یہی ہوا۔ شیعہ مناظر نے قسمیں کھائیں کہ شیعہ کتب سے اپنے عقائد دکھاؤں گا لیکن ایک  عقیدہ کسی ایک شیعہ کتاب کی معتبر روایت سے ثابت نہ کرسکا!)

عابد بھائی اہلست مناظر 

اہل سنت مناظر نے دلائل قاہرہ سے عبداللہ بن سباء کا وجود ثابت کیا جسکا شیعہ آج تک انکار کرتے آ رہے تھے۔۔ اہل سنت مناظر کی بڑی کامیابی یہ تھی کہ مخالف نے عبداللہ بن سباء کا وجود تسلیم کیا، اور اس سے بھی بڑی کامیابی یہ تھی کہ شیعوں کے 3 جید علماء سے یہ ثابت کیا کہ عبداللہ بن سباء شیعوں کے 5 عقائد کا بانی تھا،

لیکن چونکہ یہ بات خود علامہ کشی اور سعد بن عبداللہ جید شیعہ علماء کے عقائد کے خلاف تھی اس لیے اسکی سند ذکر نہیں کی اور کہا کہ بعض اہل علم نے کہا کہ۔۔۔ اور جو کشی اور دوسرے جید علماء کا عقیدہ نہیں تھا یعنی مولا علی کے ربوبیت کا عقیدہ تو یہ روایت صحیح السند سے لیکر آئے کہ اسکے بانی عبداللہ بن سباء تھا۔۔اگر یہ 5 شیعوں کے عقائد بھی اگر کشی اور علامہ سعد بن عبداللہ کے عقائد نہ ہوتے تو انکو بھی صحیح سند سے ذکر کرتے۔

صفحہ 1 از 2