22 رجب کے کونڈے، بغض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی دلیل ہے، اور اُس میں شرکت کا حکم
سوال: ہر سال 22 رجب کو لوگ اپنے گھروں میں سیدنا جعفر صادقؒ کو ایصالِ ثواب کے لئے کنڈوں کا ختم دلواتے ہیں۔ کیا 22 رجب سیدنا جعفر صادقؒ کا یومِ پیدائش یا یومِ وفات ہے کہ نہیں؟
جواب: 22 رجب نہ سیدنا جعفر صادقؒ کا یومِ ولادت ہے نہ یومِ وفات ہے، بلکہ یہ سیدنا معاویہؓ کا یوم وفات ہے۔ اور یہ رسم رافضیوں کی ایجاد کردہ ہے۔ پہلے اس تاریخ کو اعلانیہ خوشی کا اظہار کرتے تھے۔ جب سنیوں کا غلبہ ہوا تو عام تقسم بند کردی اور گھر میں پکا کر رکھ دیتے ہیں اور ایک دوسرے کو بلا کر کھلاتے ہیں۔
سنیوں کو ہرگز اس رسم میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔ جس عمل کی بنیادی غرض ہی صحابی رسول کی توہین ہو اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنا ہو اس میں شرکت کیونکر گوارا کی جا سکتی ہے۔
(الجامع الفتاویٰ: جلد، 5 صفحہ، 63)