Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ابنِ تیمیہ حنفی رحمتہ اللہ نے صحابی رسول عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی تکفیر کی۔

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

ابنِ تیمیہ حنفی رحمتہ اللہ نے صحابی رسول عبداللّٰہ بن عباسؓ کی تکفیر کی۔ 

(کشف الظنون) 

الجواب اہلِ سُنَّت

یہ بھی دھوکہ دہی کا ایک نایاب نمونہ ہے کتاب میں ابن حنبل کی طرف منسوب حصنی کا نقل کیا گیا قول رد کیا گیا ہے کہ حصنی کا یہ نقل کرنا ٹھیک نہیں غلط ہے چنانچہ کتاب مذکور کے عکسی صفحہ کالم نمبر دو سطر تین کے الفاظ ملاحظه فرمائیں لکھا ہے: 

الرد عليه: یعنی اس قول کے نقل کی وجہ سے اُن پر رد کیا گیا ہے کہ یہ قول ٹھیک نہیں ہے۔ 

عجیب بات ہے کہ جو بات لِکھنی ہو رافضی شیعہ قوم نے اس کا الٹ ہی کرنا سمجھنا اور لکھنا اپنے اوپر لازم کیا ہوا ہے مگر یہ دھوکہ بازی اُن کو نقصان ہی دے گی، فائدہ تو کُچھ بھی نہ ہوگا۔