Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

1_ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ، عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ، مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اور سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ چاروں فاسق تھے۔ (نزل الابرار) 2_ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ، عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذیت دی اور یہ دونوں ملعون ہیں۔ (الفقہ المحمدی)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

1_ امیر معاویہؓ، عمرو بن العاصؓ، مغیرہ بن شعبہؓ اور سمرہ بن جندب ؓچاروں فاسق تھے۔ (نزل الابرار)
2_ امیر معاویہؓ، عمرو بن العاصؓ نے اللّٰه و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذیت دی اور یہ دونوں ملعون ہیں۔ (الفقہ المحمدی)
 الجواب اہلسنّت

یہ دونوں کتابیں جناب نواب وحید الزمان خان حیدر آبادی کی ہیں جو گرگٹ کی طرح کئی رنگ بدلنے کے بعد شیعہ مذہب پر مرا۔ دراصل یہ ابتداء سے ہی شیعہ تھا۔ قاضی نور اللہ شوستری کی طرح اس نے اہل سنت کا مذہب خراب کرنے کے لیے غیرمقلدیت وغیرہ کا لبادہ اوڑھ کر وہ گل کھلائے کہ خُدا کی پناہ !! کبھی مٹی کا کھانا حلال بتایا تو کبھی مینڈک اور کچھوے کھانے کی ترغیب دی۔ متعہ کو حلال بتایا اور امام مہدی منتظر کی غیوبت کو درست قرار دیا وغیرہ۔ شیعہ نظریات کی اشاعت کے لیے غیر مقلدیت کا لبادہ اوڑھا یا پھر غیر مقلدیت کی سیڑھیوں پر چڑھتے چڑھتے اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔ بالآخر شیعت کا علی الاعلان اقرار کر کے مرا۔ ایسے شخص کی کوئی بات نہ ہی حجت ہے اور نہ اس سے اہل السنّت والجماعت کو الزام دینا درست ہے۔ یہ گند بھی دراصل رافضیت کے خانہ خراب کا ہے مگر ہماری طرف انڈیلنے کی جسارت اور عاقب نا اندیشانہ شرارت ہے۔