Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ غیر معروف الفقہ والعدالت تھے نعوذباللہ (ندائےحق)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ غیر معروف الفقہ والعدالت تھے نعوذباللّٰہ۔ (ندائےحق)

الجواب اہلسنّت

یہ ندائےحق جناب محمد حسین نیلوی صاحب کی تصنیف ہے جو اہلِ السنّت کے ہاں قابلِ تقلید بزرگ نہیں ہیں بلکہ موصوف نے ایک کتاب لکھی جس میں سیدنا حسنین رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہما کی جابجا توہین کی۔ اسی سے اس کا خارجی ہونا واضح ہو گیا۔ اس توہین کی بنا پر انہیں جیل جانا پڑا اور 2007ء میں جب جیل میں ان کا انتقال ہوا تو ان کی اپنی جماعت اور جہاں زندگی بھر تدریس کرتے رہے اور مذکورہ کتاب بھی وہیں بیٹھ کر لکھی اُن سے سخت نالاں تھے کہ سب نے اُن کو چھوڑ چھاڑ دیا تھا۔ جب خاص اپنی جماعت میں مقبولیت کا یہ عالم ہے تو پھر اہلِ سنّت میں ان کی کیا مقبولیت ہو گی۔ موصوف متنازعہ شخصیت ہیں اس لیے ان کی یہ بات محض ان کا ذاتی خیال ہے۔ اہلِ سنّت کا یہ نظریہ ہرگز نہیں۔ اگر اہلِ سنّت کا نظریہ معلوم کرنا ہو تو اکمال فی اسماء الرجال جو مشکوٰۃ کے آخر میں موجود ہے اس میں ملاحظہ فرمائیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ تو شیخ الحدیث اور حدیث کے سب سے بڑے عالم تھے۔ عام صحابی بھی عادل اور عالم تھا۔ البتہ صحابہ کرام رضی اللّٰهُ تعالی عنہم اجمعین میں باہمی فرق مراتب اپنی جگہ ایک مسلمہ چیز ہے جیسا کہ انبیاء کرام علیھم السلام کا آپس میں مراتب کا فرق پایا جاتا ہے۔