ایجاد مذہب شیعہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

ایجاد مذہب شیعہ

  مولانا اللہ یار خانؒ

صفحہ 16 از 16

 کیا خوب دین ہے کہ جس کے چھپانے سے عزت اور ظاہر کرنے سے ذلت حاصل ہو، پس معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے جو دین اپنے رسول کو دے کر مبعوث فرمایا وہ دین نہیں ورنہ اس کے ظاہر کرنے کا فوری حکم دیا تھا اور رسول نے آتے ہی ظاہر کرنے کا فوری حکم دیا تھا اور رسول نے آتے ہی ظاہر کر دیا مگر شیعہ دین کا چھپانا ہی فرض ہے۔ قال تعالیٰ 

هُوَ الَّذِي اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَه عَلَى الدّیْنِ كُلّهٖ

 خدا نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت و دین حق دے کو مبعوث فرمایا تاکہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کر دے۔

 فائدہ: (لیظھر) کے لام کا تعلق ارسل کے ساتھ ہے۔ یعنی جب بھیجا اسی وقت دین ظاہر کیا اور شیعہ کا قرن اول میں نام تک بھی نہ تھا۔اور اب تک اس کے چھپانے میں عزت ہے پھر جب کسی نے سوال کیا کہ لوگوں سے اس دین حق پر مناظرہ کیوں نہیں کرتے؟ تو فوراً کٹھالی میں ڈال کر حدیث بنالی کہ ائمہ نے فرمایا،مناظرہ نہ کرنا ورنہ شیعہ کے دل بیمار ہو جائیں گے۔ یعنی حق کا اظہار دل کی بیماری ہے ۔

 اصول کافی صفحہ 481 پر امام جعفر:-

 لا تخاصموا بدينكو الناس فان المتخاصمة فمرضة للقلب

لوگوں سے مناظرہ نہ کرنا، کیونکہ یہ مخاصمہ دل کو بیمار کر دیتا ہے۔

 آج مولوی اسماعیل کو منع کریں۔اس کا دل تو خدا جانے کیا ہوگا پھر کسی سُنی نے سوال کیا کہ جب سُنی مسلمان نہیں اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے تو پھر سیدنا علیؓ نے ان کے پیچھے تئیس سال نمازیں پڑھ کر کیوں ضائع کیں۔ 

جیسا کہ احتجاج مطبوعہ ایران صفحه 54 پر ہے۔ 

ثم قام وتهياء وحضر المسجد وصلى خلف ابی بكر

 پھر کھڑا ہو کہ اور تیار ہو کر مسجد میں حاضر ہو کر سیدنا صدیق اکبرؓ کے پیچھے نماز پڑھی۔

تو ان چلتے پرزوں نے فوراً امام کی زبانی حدیث ڈھال لی۔جیسا کہ من یحضره الفقیہہ باب الجماعت میں امام جعفر سے روایت ہے کہ سُنی کے پیچھے نماز پڑھنے میں ثواب اتنا ثواب ہے کہ جتنا نبی کے پیچھے نماز پڑھنے میں ثواب ہے۔

 وروى عنه حماد بن عثمان انه قال من صلى معهم فی صف لاول كان كمن صلى خلف رسول الله فی الصف الاول

حماد بن عثمان نے امام جعفر سے روایت کی ہے کہ فرمایا امام نے جس نے سنیوں کے ساتھ اول صف میں نماز پڑھی وہ مثل اس شخص کے ہے جس نے رسول اللہﷺ ان کے پیچھے صف اول میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ 

سنیوں کا شان شیعوں کی زبانی قابل قدر ہے شاباش شاباش!! الفضل ما شهدت به الاعداء فضیلت وہی ہوتی ہے جس کی گواہی دشمن دے۔ 

اے شیعو! یہ فضیلت تو تم کو تقیہ کر کے سُنیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی دولت ملی۔ اگر خالص سُنی ہو کر پڑھیں تو کتنی ہوگی؟

 اگر ان پر سوال ہوتا ہے کہ سیدنا علیؓ نے اپنے زمانہ میں تراویح جس کو تم حرام کہتے ہو اور متعہ جو صاف زنا ہے اس کو حلال کہتے ہو اور قرآن کو غیر معتبر و محرف مبذول کہتے ہو۔ اگر یہ سچ تھا تو سیدنا علیؓ نے متعہ کو رواج کیوں نہ دیا؟ قرآن کو صحیح رائج کیوں نہ کیا؟ اور تراویح کیوں نہ مٹائی؟ وغیر ذالک تو یہ جواب دیتے ہیں جیسا کہ احقاق میں نور اللہ نے دیا۔

 والحاصل ان امر الخلافة ما وصل اليه الا بالاسم دون المعنى

 اصل کلام یہ ہے کہ سیدنا علیؓ کو خلافت برائے نام ملی تھی۔

پھر جب ان سے سوال ہوتا ہے کہ تم اپنے ان پیش کردہ مسائل کو ائمہ کے پاس جا کر تصدیق کرا سکتے ہو، کہ امام معصوم ہوتا ہے مفترض الطاعتہ ہوتا ہے اور خلافت سیدنا علیؓ کا حق تھا جو اصحاب ثلاثہؓ نے جبراً چھین لی وغیرہ ذالک تو فوراً حدیث بنا کر پیش کر دیتے ہیں کہ ہم تصدیق مسائل کی نہیں کرسکتے اللہ ہم کو تمام مسائل بطور تقیہ کے تنہائی میں بتاتے ہیں۔ جیسا کہ فروع کافی باب المواریث مطبوعہ لکھنو جلد 3 صفحہ 52 پر زرارہ سے روایت ہے۔

 وكانت ساعتى اننی كنت اجلوا به فيها بين الظهر والعصر و كنت اكره ان اساله الاخاليا خشية ان يفتينی اجل ان يحصره بالتقية

 اور زرارہ کہتا ہے، میرے لیے ایک وقت نماز ظہر و عصر کے درمیان میں تھا سوائے تخلیہ کے میں مکروہ جانتا تھا سوال کرنا اس خوف سے کہ امام باقر مجھے فتویٰ دیدے لوگوں سامنے تقیہ کر کے۔ پھر جب ان پر سوال ہوتا ہے کہ اگر سیدنا علیؓ کے خلیفہ خدا و رسولﷺ نے بنا کر اعلان کیا تھا تو یہ ایک پیشن گوئی تھی جس کے غلط ہونے سے معاذ اللہ ثم معاذ اللہ خدا اور رسولﷺ جھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور یہ امر محال ہے تو جواب دیتے ہیں کہ خدا کو بداء ہو جاتا ہے بھول جاتا ہے۔ جب خدا بھول جاتا ہے تو رسول تو خود بھول جائے گا۔

اساس الاصول صفحہ 219 پر ہے۔

اعلموا ان البداء لا يقول به احد لانه يلزم منه ان يتصف البارى تعالىٰ بالجهل كما لا يخفى۔ 

جان لو تم بہ تحقیق بداء کا کوئی قائل نہ ہو ورنہ لازم آئے گا کہ خدا تعالیٰ جاہل ہے۔

حضرات شیعہ بداء کا معنیٰ الٹ پلٹ کرتے ہیں مگر علامہ دلدار علی نے واضح کر دیا کہ بداء کا معنی جہالت ہے۔ شاباش حضرات شیعہ نے قرآن کو غیر معتبر و محرف بنایا، اصل قرآن کو غار میں چھپایا رسول کریمﷺ کی ختم نبوت کا انکار کر کے پھر ائمہ کو جھوٹا تقیہ باز بنایا آخر خدا کو بھی جہالت سے نہ بچایا۔ شاباش!


صفحہ 16 از 16