Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ عورت سے سنی مرد کے نکاح کا حکم


سوال: جو شخص سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر زنا کی تہمت کا قائل ہو یا سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی صحابیت اور خلافت کا منکر ہو یا سیدنا علیؓ کی الوہیت کا عقیدہ رکھتا ہو یا حضرت جبرائیل علیہ السلام کے متعلق وحی لانے میں غلطی کا معتقد ہو یا قرآنِ کریم کو محرّف سمجھتا ہو، تو ایسے شیعہ مرد کے ساتھ سُنی عورت یا سُنی مرد کے ساتھ شیعہ عورت کا نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: جو روافض قطعیاتِ اسلام کے خلاف ایسے عقائد رکھتے ہوں وہ کافر ہیں، مثلاً سیدنا علیؓ کی الوہیت اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر قذف کا قائل ہونا، جو قرآنِ کریم کی نص قطعی کے خلاف ہے، اور حضرت جبرائیل علیہ السلام سے غلطی ہونے کا عقیدہ رکھتے ہوں اور صحبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ کے منکر ہوں تو اس قسم کے گمراہ فرقے کے لوگوں سے رشتۂ مناکحت سے احتراز و اجتناب لازم ہے، اور ایسے لوگوں کا حکم مرتد کی طرح ہے اور مرتد کے ساتھ نکاح جائز نہیں ـ

(فتاویٰ حقانیہ: جلد،  4 صفحہ، 345)