ماہ محرم میں شادی کرنا
سوال: بعض لوگ محرم کے مہینہ میں شادی کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ تو بتایا جائے کہ اس ماہ میں شادی کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: اسلام میں کوئی مہینہ، کوئی دن یا کوئی وقت منحوس اور نامبارک نہیں، اور محرم کا مہینہ تو بہت سی فضیلتوں کا حامل ہے، خود یومِ عاشورا کے بھی بڑے فضائل ہیں، سوءِ اتفاق ہے کہ اسی دن حضور اکرمﷺ کے محبوب نواسے سیدنا حسینؓ کی مظلومانہ شہادت کا دل دوز واقعہ پیش آیا لیکن اس واقعہ کی وجہ سے یہ سمجھ لینا کہ اس دن یا اس مہینہ میں شادی نہ کی جائے، نہایت ہی غلط ہے۔
(کتاب الفتاوىٰ نواں حصہ: صفحہ، 248)